ویکیپیڈیا:ویکی محبوب رمضان 2025ء

     

     

ویکی محبوب رمضان 2025ء
 صفحہ اول اصول وضوابط شرکا مضامین 

ویکی محبوب رمضان 2025ء ایک سالانہ عالمی مقابلہ ہے جس کا مقصد ماہ رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج، ثقافت، اسلامی ورثے اور اہم اسلامی شخصیات کی سوانح حیات کو دستاویزی بنانا اور ان کا اشتراک کرنا ہے۔ 2025ء کا مقابلہ 32 ممالک پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا، جن میں الجزائر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مصر، نائیجیریا اور امریکا شامل ہیں۔ شراکتیں ویکیپیڈیا، ویکی بکس اور ویکی ویویج جیسے پلیٹ فارمز پر 26 زبانوں پر شامل کی جا سکتی ہیں۔ ویکی محبوب رمضان 2025ء کا مقصد مختلف کمیونٹیز کو شامل کرنا، علم کا اشتراک اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

یہ مسابقہ 25 فروری سے 15 اپریل 2025ء تک محیط ہوگا، جس میں ویکیمیڈیا پلیٹ فارمز پر رمضان کی روایات اور اسلامی ورثے کی نمائندگی کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

یہ ویکیپیڈیا مقابلے کے لیے مواد تخلیق کرنے کے رہنما اصول ہیں جو رمضان اور اسلامی ثقافت سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوں گے۔

اصول و ضوابط

ترمیم

پہلے سے موجود اندراجات قابل قبول نہیں: صارفین ایسے مضامین جمع نہیں کرا سکتے جن پر انھوں نے اس مقابلے کے اعلان سے پہلے کام کیا ہو۔ نیا مضمون ہونا چاہیے۔

خود تشہیری: صارفین مقابلے میں شامل ہو کر خود کو یا اپنے ذاتی منصوبوں یا کاموں کی تشہیر نہیں سکتے۔

مضمون کی نوعیت: شراکتیں نئے مضامین یا پہلے سے موجود مضامین میں نمایاں بہتری کی صورت میں ہو سکتی ہیں۔ تاہم مضامین رمضان، اسلامی ثقافت یا متعلقہ شخصیات، مقامات یا روایات پر ہونے چاہئیں جو ابھی تک ویکیپیڈیا پر شامل نہیں کیے گئے۔ نئے مضامین تخلیق کرنے والے صارفین کو ترجیح دی جائے گی۔

حوالہ جات کے معیارات: تمام معلومات قابل تصدیق اور ویکیپیڈیا کے رہنما اصولوں میں درج معتبر، ثانوی ذرائع سے ماخوذ ہونی چاہئیں۔ حوالہ جات درست طریقے سے شامل کیے جانے چاہئیں اور موزوں جگہ پر ہونے چاہئیں۔

غیر جانبدار نقطہ نظر: مضامین تخلیق کرتے وقت غیر جانبدار نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہیے، معلومات کو منصفانہ اور بغیر کسی تعصب کے پیش کرنا چاہیے۔ تمام نظریات کو معتبر ذرائع سے منسوب کیا جانا چاہیے۔

کاپی رائٹ قوانین: تمام مواد ویکی میڈیا کے کاپی رائٹ قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔ استعمال شدہ متن اور میڈیا یا تو اصل ہونا چاہیے یا کسی موافق تخلیقی العام (Creative Commons) لائسنس کے تحت ہونا چاہیے۔ مضمون میں ویکی اصولوں کی خلاف ورزی (مثلاً کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، غیر معروف شخصیت پر مضمون وغیرہ) نہ کی جائے۔

مضمون کا حجم اور جامعیت: نیا مضمون تحریر، ترجمہ یا موجودہ مضمون میں توسیع کی جا سکتی ہے، یہ مضمون یا مواد اپنے الفاظ میں تحریر کیے جائیں۔ مواد تحریر کرنے میں ویکیپیڈیا کے شرائط حوالہ جات کی پاسداری لازمی ہے۔ مضمون میں مجموعی ترامیم کا حجم کم از کم 400 الفاظ اور 3000 بائٹس (مع حوالہ جات) ہو۔ مضمون کی تفصیل، تحقیق اور جامعیت اس کی لمبائی سے زیادہ اہم ہو گی۔

مناسب زبان اور لہجہ: مضامین مہذب زبان اور ویکیپیڈیا کے طریقہ کار اور اصولوں پر مبنی ہونے چاہئیں اور کسی بھی توہین آمیز یا اشتعال انگیز الفاظ سے گریز کرنا چاہیے۔ مضامین عام قاری کے لیے آسان اور قابل فہم ہونے چاہئیں۔

مشینی ترجمہ: مضمون مکمل طور پر مشینی ترجمہ شدہ نہ ہو، اگر مضمون ترجمہ شدہ ہے تو اس کی زبان سلیس اور بامحاورہ ہونی چاہیے، لفظی ترجمہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

شمولیت

ترمیم

آپ 11:59 PM (ع م و 25 فروری سے 15 اپریل 2025ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

مضامین کا اندراج

ترمیم

اگر آپ شمولیت اختیار اور منصوبہ کے اصول پڑھ چکے ہیں تو کیا آپ اردو ویکیپیڈیا کے منصوبہ ویکی محبوب رمضان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ نئے مضامین تحریر یا پہلے سے موجود مضمون میں اضافہ کر کے کم از کم 400 الفاظ اور 3000 بائٹ کی شرط پوری کر پائیں گے؟
اگر آپ نے کوئی نیا مضمون تیار کیا ہے تو براہ مہربانی اس مقصد کے لیے تیار کردہ زمرہ کو اپنی شراکتوں میں درج کریں:
زمرہ:ویکی محبوب رمضان 2025ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین
اگر آپ نے کسی پرانے مضمون میں توسیع کی ہے تو براہ مہربانی اس مقصد کے لیے تیار کردہ زمرہ کو اپنی شراکتوں میں درج کریں:
زمرہ:توسیع شدہ مضامین بسلسلہ ویکی محبوب رمضان 2025ء
اس منصوبہ کے شرکا اپنے صارف صفحہ پر یہ سانچہ لگائیں: {{سانچہ:صارف ویکی محبوب رمضان}}
جو اس طرح ظاہر ہوگا:

یہ صارف ویکی محبوب رمضان مسابقہ میں شریک ہے۔

اس فہرست میں سے مضامین بنائیں۔ مضامین جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، نئے تحریر شامل ہونے والے مضامین کی فہرست

ناظمین/حَکَم

ترمیم

باہمی تعاون کے مندرجہ بالا اصولوں کے متعلق کسی بھی قسم کا تذبذب ہو تو آپ بلا تکلف مذکورہ بالا صارفین میں سے کسی سے بھی اس کے تبادلۂ خیال پر رابطہ کر سکتے ہیں۔