ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 44
• …کہ خط نستعلیق جو کہ اردو، فارسی، پنجابی اور پشتو لکھنے کے لیے عام طور پر استعمال ہوتا ہے کے موجد میر علی تبریزی تھے؟
• …کہ پاپوا نیو گنی میں بولی جانی والی روتوکاسیائی زبان کے صرف 12 حروف تہجی ہیں جو دنیا میں کسی بھی زبان کے سب سے کم حروف ہیں؟
• …کہ مصر کی قومی فٹ بال ٹیم (تصویر میں) عالمی کپ کھیلنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے؟
• …کہ انٹرنیٹ کو قابل دسترس بنانے کے لیے ورلڈ وائڈ ویب کی بنیاد 1990ء میں ٹم برنرزلی نے رکھی؟
• …کہ چھاپے خانے سے چھاپی جانے والی اردو کی پہلی کتاب اخلاق ہندی ہے جسے میر بہادر علی حسینی نے تحریر کیا تھا اور یہ کتاب 1803ء میں شائع کی گئی؟