جنوبی پنجاب کا ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ کو ٹرائبل ایریا کہتے ہیں یہ علاقہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جہاں بلوچ قبائل کے بزدار قیصرانی کھوسہ لیغاری لاشاری دیگر قومیں آباد ہیں۔ ویکیپیڈیا کے ایجنٹ خدابخش جنگوانی بزدار کا کہنا ہے ٹرائبل ایریا ایک بہترین تفریح گاہ ہے دور دور کے سیاہ سیر سپاٹ کے لیے یہاں آتے ہیں۔

ٹرائبل ایریا کا عوامترميم

یہاں کے لوگ دیانت دار اور بہت مہمان نواز ہیں یہ ایک پرامن ایریا ہے یہاں کسی قسم کا خطرہ نہیں یہاں کے لوگ مسافروں کا بہت زیادہ خدمت کرتے ہیں

قبائلی نظامترميم

یہاں بالکل اک سادہ نظام رائج ہے

فورٹ منرو اور بیل پتھرترميم

فورٹ منرو (Fort Munro) ڈیرہ غازی خان میں سطح سمندر سے 6470 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے قریباً 85 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ملتان سے اس کا فاصلہ تقریباً 185 کلومیٹر ہے۔ فورٹ منرو جانے والا راستا پاکستان میں ایک ’اوپن ائیر میوزیم‘ کا درجہ رکھتا ہے۔ اس پرفضاء مقام پر کبھی کبھی برف باری بھی ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب جنوبی پنجاب میں سورج غضب کی گرمی برساتا ہے تو عوام کی ایک بڑی تعداد اس پر فضاء اور ٹھنڈے تفریحی مقام کا رخ کرتی ہے۔ فورٹ منرو کو اگر جنوبی پنجاب کا مری کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ فورٹ منرو میں سہولیات کی کمی ہے، اگر اس علاقے میں سہولیات فراہم کر دی جائیں تو اس علاقے کو پاکستان میں گرمیوں کی بہترین سیر گاہ (سمر ریزورٹ Summer Resort) میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔