دی ٹریبیون

بھارت کا انگریزی اخبار
(ٹریبیون انڈیا سے رجوع مکرر)


دی ٹریبیون (انگریزی: The Tribune) برطانوی ہند کا ایک انگریزی زبان میں شائع ہونے والا روزنامہ اخبار ہے جو 1881ء میں پنجاب کے نامہ گرامی مخیر شخص دیال سنگھ مجیٹھیا نے لاہور سے جاری کیا۔

The Tribune
دی ٹریبیون
دی ٹریبیون کے 25 مارچ 1931ء کے شمارے کا صفحہ اول
قسمروزنامہ
ہیئتبراڈشیٹ
بانیدیال سنگھ مجیٹھیا
ناشرٹریبیون ٹرسٹ
آغاز2 فروری 1881ء
سیاسی صف بندیمعتدل
زبانانگریزی
صدر دفترلاہور، برطانوی ہندوستان
چندی گڑھ، بھارت
ویب سائٹTribuneindia.com

تاریخ ترمیم

دی ٹریبیون اخبار مشہور کانگریسی رہنما اور انڈین نیشنل ایسوسی ایشن کے بانی سریندر ناتھ بنرجی کے مشورے سے پنجاب کے مخیر بزرگ دیال سنگھ مجیٹھیا نے 2 فروری 1881ء کو لاہور سے جاری کیا۔ اس وقت یہ ہفت روزہ تھا، پانچ سال بعد سہ روزہ ہو گیا اور صدی کے آخر میں ہفتے میں تین مرتبہ نکلنے لگا۔ یکم جنوری 1906ء کو یہ روزنامہ بن گیا۔ اس اخبار کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ یہ ایک ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام نکلتا تھا۔ گویا جتنا منافع حاصل ہوتا تھا وہ کاروبار پر لگا دیا جاتا تھا۔ یہ اخبار مسلسل کانگریس اور ہندو نیشنلسٹ زاویہ نگا کا پرچار کرتا رہا اور 1947ء تک لاہور میں سول اینڈ ملٹری گزٹ کے مقابلے کا اخبار رہا۔ 46-1945ء میں اس اخبار کی اشاعت 26,500 تک جا پہنچی جو اس وقت ہندوستان کے انگریزی اخبارات میں سب سے زیادہ اشاعت تھی۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. برطانوی ہند میں انگریزی صحافت، ایس ایم اے فیروز، روزنامہ ڈان، 22 ستمبر 2017ء
  2. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 513