ٹیکنوکریسی ،(Technocracy)ایک خاص طرح کی حکومت جس میں ایک طاقتور تکنیکی اشرافیہ یا تکنیکی ماہرین کی بالادستی ہوتی ہے۔ اس کی مثال میں سائنس دان، انجینئر، ماہرین اقتصادیات اور کسی خصوصی علم میں مہارت رکھنے والے افراد شامل ہو تے ہیں جو حکومت چلانے کا کام سر انجام دیتے ہیں اور سیاست دانوں کی بجائے خود حکومت تشکیل دیتے ہیں اور امورِ حکومت سر انجام دیتے ہیں۔ اور ٹیکنوکریسی کا تصور زیادہ تر غیر حقیقی ہے تاہم کچھ ممالک میں بنیادی طور پر حکومتی فیصلہ سازی کے مختلف شعبوں میں تکنیکی ماہرین کی طرف سے حکومت میں ہونے کے طور پر غور کیا گیا ہے۔