• اوبۂ پہ ڈانگ نہ بیلیگی

اردو: پانی کو ڈنڈے سے جدا نہیں کیا جا سکتا

مفہوم: خون کے رشتوں کو آسانی سے علاحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • کہ غرسومرہ ہم لوڑ وی پہ سر یہ لاروی

(کہ غر لوڑ دے پہ سر یے لار دہ)

اردو: پہاڑ جتنا بھی اونچا ہو اس پر چڑھنے کا راستہ ہوتا ہے

مفہوم: کوئی مسئلہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اس کا کوئی نا کوئی حل ضرور ہوتا ہے۔

  • دخر مینہ لتہ وی

اردو: گدھے کے ساتھ محبت بھی کرو تو وہ محبت کا اظہار دولتی مار کر ہی کرے گا

مفہوم: جو بندہ جیسا ہوتا ہے ویسا ہی کرتا ہے

  • اوبہ پہ کمزور زائے ماتی گی

اردو: پانی کمزور جگہ سے گذر جاتا ہے

مفہوم: کمزور کو ہر ایک کچلتا ہے

  • پہ یو دیگ کے د دو سانڈھ گانو سر نہ پخیگی

اردو: ایک دیگ میں دو سانڈوں کے سر نہیں پک سکتے

مفہوم: ایک جگہ دو یکساں طاقتور نہیں رہ سکتے

  • غیگہ د جنان د مور غویگے نہ خواگہ دے

اردو: محبوب کی گود ماں کی گود سے زیادہ پیاری ہے

  • د پلار گٹہ پہ زوی آسانہ دہ

اردو: باپ کی کمائی بیٹا آسانی سے خرچ کرتا ہے

مفہوم: دوسروں کے کمائے ہوئے پیسے خرچ کرنا آسان ہے

ٌٌٌٌٔ* چی کوم سپی غاپی ھغہ خوڑل نہ کوی

اردو: جو کتے بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں۔

مفہوم: جو لوگ کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں وہ بھڑکیں نہیں مارتے۔

  • چی پہ گوڑہ مری زھرو تہ یی ثہ حاجت دے

اردو: جو گڑ کھلانے سے مرتا ہے اس کو زہر کھلانے کی کیا ضرورت ہے۔

مفہوم: اگر نرم خوئی سے کام چلتا ہے تو زبردستی کی کیا ضرورت ہے۔