پوجا وستراکر ہندوستان کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ پوجا وستراکر مدھیہ پردیشــ(شاہڈول)، ہندوستان میں 25 ستمبر 1999 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے۔وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور میڈیم تیز گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر20 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ون ڈے میچ کھیلے۔[2]

پوجا وستراکر
ذاتی معلومات
مکمل نامپوجا وستراکر
پیدائش (1999-09-25) 25 ستمبر 1999 (عمر 24 برس)
شاہڈول،مدھیہ پردیش ہندوستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ2018  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
پہلا ٹی202018  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی ایک روزہ
میچ 20 6
رنز بنائے 105 88
بیٹنگ اوسط 17.5 17.6
100s/50s 0/0 0/1
ٹاپ اسکور 22 51
گیندیں کرائیں 300 186
وکٹ 16 0
بولنگ اوسط 20.5
اننگز میں 5 وکٹ -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ -
کیچ/سٹمپ 0/4 –/0
ماخذ: کرک انفو

ون ڈے کیریئر ترمیم

پوجا نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سن 2018 میں کھیلا۔ انھوں نے 17.6 کی اوسط سے کل 88 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 51 کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ1 نصف سنچری کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ انھوں نے کل 186 گیندیں پھینکیں اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکیں۔پوجا ون ڈے کرکٹ میں ایک بھی کیچ نہ لے سکیں۔اسکول سے کرکٹ کا آغاز کیا اور بین الاقوامی سطح تک پہنچیں۔

ٹی ٹونٹی کیریئر ترمیم

پوجا وستراکر نے پہلا بین الاقوامی T20 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سن 2018 میں کھیلا۔ انھوں نے کل 105 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 22 کا اسکور بھی شامل ہے، یوں ان کی بلے بازی کی اوسط ساڑھے سترہ رہی۔ ون ڈے کے برخلاف ٹی ٹوئنٹی میں پوجا نے 4 کیچ پکڑے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "پوجا وستراکر"۔ cricinfo۔ 27 مارچ 2021 
  2. "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021