پورنیہ یا پورنیاں ہندوستانی ریاست بہار کے 38 اضلاع میں سے پورنیہ ضلع کا صدر مقام ہے۔


पूर्णियाँ
پورنیہ
Metropolitan City
عرفیت: Mini Darjeeling
ملک بھارت
Stateبہار
DistrictPurnia
بلندی36 میل (118 فٹ)
آبادی (2011)[1]
 • کل310,817
 • کثافت794.49/کلومیٹر2 (2,057.7/میل مربع)
منطقۂ وقتIST (UTC+5:30)
PIN854301
ٹیلی فون کوڈ00916454
گاڑی کی نمبر پلیٹBR-11
Literacy74.04%
لوک سبھا constituencyPurnia
ویب سائٹpurnea.bih.nic.in

محل وقوع ترمیم

بہار کے صدرمقام پٹنہ سے تقریبا 300 کلومیٹر کی دوری پر ہندوستان کے شمال مشرقی سمت میں ایک اہم شہر ہے۔ جو سورا دریا کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ یہاں سے نیپال اور شمال مشرقی ہندوستان جانے کا راستہ ہے۔ قومی شاہراہ 31 جو ایسٹ ویسٹ كوريڈور کا حصہ ہے شمالی ہندوستان کو آسام،سكم، میگھالیہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگالینڈ، مني پور، میزورم اور بھوٹان سے جوڑتا ہے۔ پورنیہ بہار کے شمال مشرقی شہروں میں سب سے بڑا شہر ہے۔

تاریخ ترمیم

مغل دور سے ہی انتظامی امور کے اعتبار سے پورنیہ کا اہم مقام رہا ہے۔ اور برطانوی سامراجی حکومت کے دور میں بھی یہیں سے آس پاس کے علاقوں پر کنٹرول کیا جاتا تھا۔ یہ شہر بہترین اطبا اور ہاسپٹل کے اعتبار سے بہار میں مشہور ہے۔ مشرقی ہندوستان میں تجارتی نقطۂ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کمبل، چٹائی اور سرسوں کے تیل وغیرہ گھریلو صنتعیں یہاں زیادہ ہیں۔ جو مقامی بازاروں میں ہی فروخت کر دی جاتی ہیں۔

رہن سہن ترمیم

یہاں کے باشندے مختلف معاشروں سے وابستہ ہیں۔ ہندو مسلم کی یکجہتی بہت خوب ہے۔ سرکاری زبان ہندی ہے۔ اور عموما میتھلی، بھوجپوری، سرجاپوری اور بنگلہ زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ ندیوں کی کثرت کی وجہ سے برسات کے موسم میں گردو پیش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہر کے قرب وجوار میں لوگوں کے مکانات زیادہ تر کچے ہوتے ہیں۔ اور گھاس پھوس کے ہوتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Census of India Search details"۔ censusindia.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2015 

Purnia