پورٹ قاسم اتھارٹی کرکٹ ٹیم

پورٹ قاسم اتھارٹی کرکٹ ٹیم پاکستان کی ایک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی ٹیم ہے جو علاقائی سطح پر کرکٹ کھیلتی ہے۔ یہ ٹیم کراچی کے ادارے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ملکیت ہے۔[1] اس ٹیم نے مئی 2012 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا اجازت نامہ حاصل کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پیٹرنز ٹرافی (گریڈ 2) میں فتح حاصل کی۔ اس ٹیم کے مشہور کھلاڑی محمد سمیع اور تربیت کار پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف ہیں۔[2]

پورٹ قاسم اتھارٹی کرکٹ ٹیم
افراد کار
کپتانپاکستان کا پرچم
کوچپاکستان کا پرچم
مالکپورٹ قاسم اتھارٹی
باضابطہ ویب سائٹ:www.pqa.gov.pk

2012-13 میں پورٹ قاسم اتھارٹی پریذیڈنٹ ٹرافی میں 10 ٹیموں میں 9واں درجہ حاصل کر سکی۔[3] 2013-14 میں 11 ٹیموں میں چھٹا درجہ حاصل کیا۔[4] دونوں سیزن میں اس ٹیم کے کپتان خالد لطیف تھے۔

اس ٹیم کے اب تک کے سب سے بہترین دوڑیں بنانے والے کھلاڑی عمر امین ہیں جنھوں نے حبیب بینک لمیٹڈ کے خلاف 2012-13 میں 281 دوڑیں بنائیں۔[5] اس ٹیم کے لیے سب سے بہترین گیند بازی تنویر احمد نے نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف کی اور اس میچ میں41 سکور دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پورے میچ میں انھوں نے 141 سکور دے کر 12 وکٹیں حاصل کیں۔[6]

قابل ذکر کھلاڑی

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "پورٹ قاسم اتھارٹی"۔ کرک انفو۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جون 2013 
  2. "پورٹ قاسم اتھارٹی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا"۔ کرک انفو۔ 3 مئی 2012۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جون 2013 
  3. پریذیڈنٹ ٹرافی کا جدول 2012-13
  4. پریذیڈنٹ ٹرافی کا جدول 2013-14
  5. حبیب بینک لمیٹڈ بمقابلہ پورٹ قاسم اتھارٹی 2012-13
  6. نیشنل بینک آف پاکستان بمقابلہ پورٹ قاسم اتھارٹی 2012-13

بیرونی روابط

ترمیم