پھولن دیوی (بنگالی فلم)

پھولن دیوی 1985 کی ایک بنگالی ایکشن فلم ہے جس کی ہدایتکاری اشوک رائے نے کی [1] اور فلمساز راجیو کول ہیں۔ [2] یہ فلم ہندوستانی ڈاکو کی زندگی پر مبنی جو بعد ازاں سیاست دان بن گئی ؛ پھولن دیوی ۔ یہ فلم ہندی میں بھی کہانی پھول وتی کی کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔ [3] [4]

پھولن دیوی
ہدایت کاراشوک رائے
پروڈیوسرراجیو کول
ستارےریٹا بھڈوری
سریش اوپرائے
جوئے مکھرجی
گوگا کپور
پریما نارائن
موسیقیرویندر جین
تاریخ نمائش
1985
ملکبھارت
زبانبنگالی

بالی ووڈ فلموں کے نامور ہیرو جوئے مکھرجی نے اس فلم میں مرکزی ولن کا کردار ادا کیا ۔ [5]

پلاٹ ترمیم

نوجوان پھولن کو اس کے والدین نے ایک بوڑھے آدمی پٹیلال سے شادی کرنے پر مجبور کیا۔ پٹیال کی ایک اور بیوی ہے جس نے پھولن پر تشدد شروع کیا۔ ایک دن پھولن نے اپنی قریبی دوست مینا سے ملاقات کی جو ٹھاکر بھائیوں کے مظالم کی وجہ سے ڈاکو بن گئی تھی۔ ٹھاکر بھائی ، بڑا ٹھاکر اور چھوٹا ٹھاکر گاؤں والوں کو خوف زدہ کرتے ہیں۔ ٹھاکروں کا بھروسا مند بکرم ملا ، ان کی اس طرح کی غیر انسانی حرکتوں پر احتجاج کرتا ہے۔ جب یہ بھائی پھولن پر حملہ کرتے ہیں تو بکرم انھیں روک دیتا ہے اور ٹھاکر کے گروہ کا زبردستی سربراہ بن جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ پھولن سے شادی کر لیتا ہے۔ ٹھاکر بھائی بکرم کو مار کر بدلہ لیتے ہیں اور پھولن کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں۔ وہ بے رحمی سے سے پھولن کو برباد کرکے دیہاتیوں کے حوالے کر دیتے ہیں جو اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرتے ہیں۔ ان کے ہاتھ سے فرار ہو کر پھولن اپنا ایک گروہ بنا لیتی ہے اور ڈکیت (Decoit) رہنما بن جاتی ہے۔ اس کے بعدوہ دونوں ٹھاکر بھائیوں سمیت ہر اس فرد کو چن چن کر مار ڈالتی ہے جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہوتی ہے۔

کاسٹ ترمیم

  • سریش اوبرائے بطور بکرام ملا
  • ریتا بھڈوری بطور پھولن
  • بڑاٹھاکر کے طور پر جوئے مکھرجی
  • پریما نارائن بطور مینا
  • گوگا کپور بطور مینا کے شوہر / پولیس انفارمر
  • اسیت کمار سین
  • مانیک دت
  • ترن گھوش

حوالہ جات ترمیم

 

  1. "Phoolan Devi (1985) Cast - Actor, Actress, Director, Producer, Music Director"۔ Cinestaan۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021 
  2. Meheli Sen, Anustup Basu (21 October 2013)۔ Figurations in Indian Film۔ ISBN 9781137349781۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2017 
  3. "Phoolan Devi (1985)"۔ imdb.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2017 
  4. "Phoolan Devi (1985)"۔ movies.sulekha.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2017 
  5. Harris M. Lentz III (19 April 2013)۔ Obituaries in the Performing Arts, 2012۔ ISBN 9781476603858۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2017 

بیرونی روابط ترمیم