پھیپھڑوں کا سرطان
پھیپھڑوں کا کینسر ، جسے پھیپھڑوں کا کارسنوما بھی کہا جاتا ہے، ایک پھیپھڑوں کا ٹیومر یا سرطان ہے ، جس کی خصوصیت پھیپھڑوں کے بافتوں میں خلیوں کی بے قابو نشو و نما ہے۔ [1] یہ نشوونما میٹاسٹیسیس(تحول) کے عمل سے پھیپھڑوں سے باہر قریبی بافتوں یا جسم کے دیگر حصوں میں پھیل سکتی ہے۔ [8] زیادہ تر سرطان جو پھیپھڑوں میں شروع ہوتے ہیں، انھیں پرائمری پھیپھڑوں کے کینسر کہا جاتا ہے، سرطانہ ہیں۔ [9] دو اہم اقسام چھوٹے خلئے پھیپھڑوں کا کارسنوما (SCLC) اور غیر چھوٹے خلئے پھیپھڑوں کا کارسنوما (NSCLC) ہیں۔ [4] اس بیماری کی سب سے عام علامات کھانسی ہیں (بشمول کھانسی میں خون آنا )، ادیگر علامات میں وزن میں کمی، سانس لینے میں دشواری اور سینے میں درد شامل ہیں ۔ [2]
پھیپھڑوں کا سرطان | |
---|---|
مترادف | پھیپھڑوں کینسر ،پھیپھڑوں کا کارسینوما |
ایک سینے کا ایکسرے جس میں تیر کی نشان کےذریعے پھیپھڑوں میں ٹیومر دکھایا گیا ہے | |
اختصاص | علم السرطان[1] |
علامات | کھانسی (بشمول کھانسی میں خون), وزن میں کمی، سانس لینے میں دقت، سینے میں درد[2] |
عمومی حملہ | ~70سال[3] |
اقسام | |
خطرہ عنصر | ہلسٹ|تمباکو نوشی| جینیاتی عوامل[5]}} |
تشخیصی طریقہ | طبی تصویر کشی, ٹشو بایوپسی[5] |
علاج | سرجری, کیمو تھراپی, ریڈیو تھراپی[5] |
تشخیض مرض | پانچ سالہ بقا کی شرح: 10 سے 20فیصد (زیادہ تر ممالک)، 33فیصد (جاپان)، 27فیصد (اسرائیل)، 25فیصد (جمہوریہ کوریا)[6] |
تعدد | 2.2 2020 میں ملین نئے کیسز[7] |
اموات | 1.8 ملین (2020)[6] |
پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ اکثریت (>80فیصد) میں طویل مدت تک تمباکو نوشی ہوتی ہے۔ [6] عالمی سطح پر، ان لوگوں میں پھیپھڑوں کا کینسر بڑھ رہا ہے جنھوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔ [10] یہ معاملات اکثر جینیاتی عوامل اور ریڈون گیس، ایسبیسٹوس ، دوسروں کے تمباکو نوشی کے دھوئیں یا فضائی آلودگی کی دیگر اقسام کے امتزاج کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ [5] [11] پھیپھڑوں کا کینسر سینے کے ریڈیوگراف اور کمپیوٹیڈ ٹوموگرافی (CT) اسکینوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ [5] تشخیص کی تصدیق بائیوپسی سے ہوتی ہے جو عام طور پر برونکوسکوپی یا سی ٹی گائیڈنس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ [12] [13]
تمباکو نوشی اور فضائی آلودگی سمیت خطرے والے عوامل سے بچنا ہی روک تھام کا بنیادی طریقہ ہے۔ [14] علاج اور طویل المدتی نتائج کا انحصار کینسر کی قسم، اسٹیج (پھیلاؤ کی ڈگری) اور شخص کی مجموعی صحت پر ہوتا ہے۔ [15] زیادہ تر معاملات قابل علاج نہیں ہیں۔ [4] عام علاج میں سرجری ، کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی شامل ہیں۔ [5] این ایس سی ایل سی کا علاج بعض اوقات سرجری سے کیا جاتا ہے، جبکہ ایس سی ایل سی میں عام طور پر کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی بہتر طرزعمل ہوتا ہے۔ [16]
سن 2020 میں دنیا بھر میں 2.2 ملین افراد کو پھیپھڑوں کاسرطان ہوا۔ جس کے نتیجے میں 1.8 ملین اموات ہوئیں . [7] یہ مردوں میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے عام وجہ ہے اورخواتین میں چھاتی کے کینسر کے بعد دوسری سب سے عام وجہ ہے۔ [6] شرحوں میں عمومی کمی کے باوجود، جن لوگوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی ان کی شرح قوموں کے درمیان مختلف ہوتی ہے، لیکن عام طور پر اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بیامری کا شکار ہونے والے 15-20فیصد مرد اور 50 فیصدسے زیادہ خواتین تمباکو نوشی نہیں کرتی ہیں۔ تشخیص میں سب سے عام عمر 70 سال ہے۔ [3] زیادہ تر ممالک میں پانچ سالہ بقا کی شرح تقریباً 10 سے 20فیصد ہے، [6] جبکہ جاپان میں یہ 33فیصد، اسرائیل میں 27 اور جمہوریہ کوریا میں 25فیصد ہے۔ [6] ترقی پزیر دنیا میں اوسطاً نتائج بدتر ہیں۔ [17] پھیپھڑوں کے کینسر کے بارے میں پہلا جائزہ مضمون ، جو 1912 میں آئزک ایڈلر نے شائع کیا اور تجویز کیا کہ اس کی تشخیص کم گئی تھی۔ [18]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب WHO Classification of Tumours Editorial Board (2021)۔ "1. Tumours of the lung: introduction"۔ Thoracic Tumours (بزبان انگریزی)۔ 5 (5th ایڈیشن)۔ Lyon (France): World Health Organization۔ صفحہ: 20–28۔ ISBN 978-92-832-4506-3۔ 14 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2022
- ^ ا ب L Horn، CM Lovly (2018)۔ "Chapter 74: Neoplasms of the lung"۔ $1 میں JL Jameson، AS Fauci، DL Kasper، SL Hauser، DL Longo، J Loscalzo۔ Harrison's Principles of Internal Medicine (20th ایڈیشن)۔ McGraw-Hill۔ ISBN 978-1259644030
- ^ ا ب "Surveillance, Epidemiology and End Results Program"۔ National Cancer Institute۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2016
- ^ ا ب پ "Lung Cancer—Patient Version"۔ NCI۔ 1 January 1980۔ 09 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2016
- ^ ا ب پ ت ٹ ث Veronica White، Prina Ruperelia (2020)۔ "28.Respiratory disease"۔ $1 میں Adam Feather، David Randall، Mona Waterhouse۔ Kumar and Clark's Clinical Medicine (بزبان انگریزی) (10th ایڈیشن)۔ Elsevier۔ صفحہ: 975–982۔ ISBN 978-0-7020-7870-5۔ 19 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2022
- ^ ا ب پ ت ٹ ث Hyuna Sung، Jacques Ferlay، Rebecca L. Siegel، Mathieu Laversanne، Isabelle Soerjomataram، Ahmedin Jemal، Freddie Bray (May 2021)۔ "Global Cancer Statistics 2020: GLOBOCAN Estimates of Incidence and Mortality Worldwide for 36 Cancers in 185 Countries"۔ CA: a cancer journal for clinicians۔ 71 (3): 209–249۔ ISSN 1542-4863۔ PMID 33538338 تأكد من صحة قيمة
|pmid=
(معاونت)۔ doi:10.3322/caac.21660۔ 14 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2022 - ^ ا ب "Lung" (PDF)۔ gco.iarc.fr۔ World Health Organization۔ 19 جنوری 2022 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2022
- ↑ S Falk، C Williams (2010)۔ "Chapter 1"۔ Lung Cancer—the facts (3rd ایڈیشن)۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 3–4۔ ISBN 978-0-19-956933-5
- ↑ World Cancer Report 2014۔ World Health Organization۔ 2014۔ صفحہ: Chapter 5.1۔ ISBN 978-92-832-0429-9
- ↑ Dubin, Sarah; Griffin, Daniel (2020). "Lung Cancer in Non-Smokers". Missouri Medicine. 117 (4): 375–379. ISSN 0026-6620. PMID 32848276. Archived from the original on 17 January 2021. Retrieved 19 January 2022.
- ↑ AJ Alberg، MV Brock، JM Samet (2016)۔ "Chapter 52: Epidemiology of lung cancer"۔ Murray & Nadel's Textbook of Respiratory Medicine (6th ایڈیشن)۔ Saunders Elsevier۔ ISBN 978-1-4557-3383-5
- ↑ C Lu، A Onn، AA Vaporciyan، وغیرہ (2010)۔ "Chapter 78: Cancer of the Lung"۔ Holland-Frei Cancer Medicine (8th ایڈیشن)۔ People's Medical Publishing House۔ ISBN 978-1-60795-014-1
- ↑ Collins LG, Haines C, Perkel R, Enck RE (January 2007). "Lung cancer: diagnosis and management". American Family Physician. 75 (1): 56–63. PMID 17225705. Archived from the original on 29 September 2007.
- ↑ "Lung Cancer Prevention–Patient Version (PDQ®)"۔ NCI۔ November 4, 2015۔ 09 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2016
- ↑ "Lung Carcinoma: Tumors of the Lungs"۔ Merck Manual Professional Edition, Online edition۔ 16 اگست 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2007
- ↑ S Chapman، G Robinson، J Stradling، S West، J Wrightson (2014)۔ "Chapter 31"۔ Oxford Handbook of Respiratory Medicine (3rd ایڈیشن)۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 284۔ ISBN 978-0-19-870386-0
- ↑ Sadhan Majumder (2009)۔ Stem cells and cancer (Online-Ausg. ایڈیشن)۔ New York: Springer۔ صفحہ: 193۔ ISBN 978-0-387-89611-3۔ 18 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Goetz Kloecker (7 December 2021)۔ "1. History of lung cancer"۔ $1 میں Goetz Kloecker، Mostafa Fraig، Susanne M. Arnold، Cesar A. Perez۔ Lung Cancer: Standards of Care (بزبان انگریزی)۔ New York: McGraw-Hill Education۔ صفحہ: 3–8۔ ISBN 978-1-260-13620-3۔ 28 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2022