پہلی نہرو وزارت
14 اگست 1947ء میں آزادی کے بعد، جواہر لعل نہرو نے بطور پہلے وزیراعظم بھارت کے دفتر سنبھالا اور پہلی نہرو وزارت کی تشکیل کے لیے پندرہ وزرا کا انتخاب کیا۔
پہلی نہرو وزارت | |
---|---|
the ڈومنین بھارت کی پہلی | |
بھارت کی کابینہ 31 جنوری 1950، نومنتخب صدر راجندر پرساد کے ہمراہ۔ (بائیں سے دائیں بیٹھے ہوئے) ڈاکٹر۔ بھیمراو رامجی آمبیڈکر، رفیع احمد قدوائی، بالدیو سنگھ، ابو الکلام آزاد، جواہر لعل نہرو، ڈاکٹر۔ راجندر پرساد، ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر۔ John Mathai، شری Jagjivan Ram، راجکماری امرت کور اور ڈاکٹر۔ S. P. Mukherjee۔ (دائیں سے بائیں کھڑے) خورشید لال، R.R. Diwakar، Mohanlal Saksena، N. Gopalaswami Ayyangar، N.V. Gadgil، K. C. Neogy، Jairamdas Daulatram، K. Santhanam، Satya Narayan Sinha اور ڈاکٹر۔ بی۔ وی۔ کیشکر۔ | |
تاریخ تشکیل | 14 اگست 1947ء |
تاریخ تحلیل | 15 اپریل 1952ء |
افراد اور تنظیمیں | |
سربراہ حکومت | جواہر لعل نہرو |
نائب سربراہ حکومت | ولبھ بھائی پٹیل (15 دسمبر 1950 تک) |
صدر ریاست | لوئس ماؤنٹ بیٹن (گورنر جنرل ہند) (15 اگست 1947 – 21 جون 1948) چکرورتی راجگوپال آچاریہ (گورنر-جنرل) (21 جون 1948 – 26 جنوری 1950) راجندر پرساد (صدر بھارت) (26 جنوری 1950 سے) |
رکن جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
مقننہ میں | اکثریت |
حزب اختلاف | کوئی نہیں |
قائد حزب اختلاف | کوئی نہیں |
تاریخ | |
انتخابات | 1946 |
Outgoing election | 1951 |
مقننہ کی مدت | کچھ وقت |
پیشرو | کوئی نہیں |
جانشین | دوسری نہرو وزارت |
پس منظر
ترمیمبھارت ابھی برطانیہ کے تحت تھا کہ اس نے آئین ساز اسمبلی تشکیل دی، یہ تشکیل ہندوستانی رہنماؤں اور برطانوی اراکین کیبنٹ مشن پلان کے مابین مذاکرات کے بعد ہوئی۔ صوبائی اسمبلی کے انتخابات 1946 کی ابتدا میں منعقد ہوئے۔ آئین ساز اسمبلی کے اراکین بالواسطہ طور پر ان نو منتخب صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے منتخب کیے گئے اور ابتدائی طور پر ان صوبوں کے نمائندے شامل تھے جو بعد میں پاکستان کا حصہ بنے اور بعض اب بنگلہ دیش میں ہیں۔ آئین ساز اسمبلی میں 9 خواتین سمیت 299 نمائندے تھے۔
نو منتخب آئین ساز اسمبلی سے 2 ستمبر 1946 کو بھارت کی عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔ کل نشستوں میں سے سب سے 69 فیصد کے ساتھ، انڈین نیشنل کانگریس اسمبلی میں اکثریتی جماعت تھی جبکہ مسلم لیگ نے مسلمانوں کی تقریباً تمام مخصوص نشستیں حاصل کیں۔ چھوٹی جماعتوں سے کچھ ارکان بھی موجود تھے، جیسا کہ شیڈولڈ کاسٹ فیڈریشن، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور یونینسٹ پارٹی۔ پاکستانی آئین ساز اسمبلی کے کراچی میں ہونے والے اجلاس کے لیے جون 1947 میں، سندھ، مشرقی بنگال، بلوچستان، پنجاب، پاکستان اور شمال مغربی سرحدی صوبے کے وفود دستبردار ہو گئے۔ 15 اگست 1947 کو ڈومنین بھارت اور ڈومنین پاکستان خود مختار قوم بن گئے، وہ ارکان مسلم لیگ جو کراچی آئین ساز اجلاس کی وجہ سے دستبردار نہیں ہوئے تھے وہ بھارتی پارلیمنٹ میں آ گئے۔ مسلم لیگ کے صرف 28 ارکان نے بھارت اسمبلی کی رکنیت اختیار کی۔ بعد میں، 93 اراکن کو ہندوستان کی نوابی ریاستیں سے نامزد کیا گیا تھا۔ اس طرح گانگریس نے 82% سے اکثریت حاصل کر لی۔
جواہر لال نہرو نے پہلے وزیراعظم بھارت کے طور پر 15 اگست 1947 کو ذمہ داری لی اور کابینہ کے لیے 15 دیگر ارکان کا انتخاب کیا۔ ولبھ بھائی پٹیل نے پہلے نائب وزیر اعظم کا عہدہ پایا جس پر وہ اپنی وفات 15 دسمبر 1950 تک برقرار رہے۔ لوئس ماؤنٹ بیٹن اور بعد میں چکرورتی راجگوپال آچاریہ نے بطور گورنر جنرل ہند 26 جنوری 1950 تک خدمات سر انجام دیں، پھر راجندر پرساد پہلے صدر بھارت منتخب ہوئے۔[1][2]
کابینہ ارکان
ترمیمکابینہ ارکین میں ہندو، مسلمان، مسیحی اور سکھ برادریوں سے ارکان شامل تھے۔ جبکہ دو ارکان دلت ذات سے تھے۔[3][4][5] راجکماری امرت کور کابینہ کی واحد خاتون رکن تھیں۔ آزاد بھارت کی پہلی کابینہ میں وزرا کی ایک فہرست ذیل میں ہے۔[1]
- کلید
قلمدان وزارت | وزیر | در منصب | ترک منصب | پارٹی | |
---|---|---|---|---|---|
وزیراعظم بھارت وزیر خارجہ امور و دولت مشترکہ وزیر سائنسی تحقیقات | جواہر لعل نہرو | 15 اگست 1947 | دوسری نہرو وزارت | انڈین نیشنل کانگریس | |
نائب وزیر اعظم | ولبھ بھائی پٹیل | 15 اگست 1947 | 15 دسمبر 1950[†] | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر داخلہ و ریاستی امور | ولبھ بھائی پٹیل | 15 اگست 1947 | 15 دسمبر 1950[†] | انڈین نیشنل کانگریس | |
چکرورتی راجگوپال آچاریہ[6] | 26 دسمبر 1950 | 25 اکتوبر 1951[RES] | انڈین نیشنل کانگریس | ||
Kailash Nath Katju | 1951 | دوسری نہرو وزارت | انڈین نیشنل کانگریس | ||
وزیر اطلاعات و نشریات | ولبھ بھائی پٹیل | 15 اگست 1947 | 1949 | انڈین نیشنل کانگریس | |
R. R. Diwakar[7] | 1949 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | ||
وزیر خزانہ | R. K. Shanmukham Chetty | 15 اگست 1947 | 1949 | انڈین نیشنل کانگریس | |
John Mathai | 1949 | 1950[RES] | انڈین نیشنل کانگریس | ||
C. D. Deshmukh | 1950 | دوسری نہرو وزارت | انڈین نیشنل کانگریس | ||
وزیر قانون | بھیمراو رامجی آمبیڈکر[6] | 15 اگست 1947 | 1951[RES] | ایس سی ایف | |
وزیر دفاع | بالدیو سنگھ | 15 اگست 1947 | دوسری نہرو وزارت | پینتھک پارٹی | |
وزیر ریلوے و ٹرانسپورٹ | John Mathai | 15 اگست 1947 | 22 ستمبر 1948 | انڈین نیشنل کانگریس | |
N. Gopalaswami Ayyangar | 22 ستمبر 1948 | دوسری نہرو وزارت | انڈین نیشنل کانگریس | ||
وزیر تعلیم | ابو الکلام آزاد | 15 اگست 1947 | دوسری نہرو وزارت | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر خوراک و زراعت | Jairamdas Daulatram | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر صنعت و سپلائز | Syama Prasad Mookerjee | 15 اگست 1947 | 6 اپریل 1950[RES] | ہندو مہاسبھا | |
وزیر محنت | Jagjivan Ram | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر تجارت | Cooverji Hormusji Bhabha | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر مواصلات | رفیع احمد قدوائی | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر صحت | امرت کور | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر ورکس، کانکنی و برقیات | Narhar Vishnu Gadgil | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس | |
Minister of Relief and Rehabilitation | K. C. Neogy | 15 اگست 1947 | اپریل 1950[RES] | انڈین نیشنل کانگریس | |
وزیر بے محکمہ | N. Gopalaswami Ayyangar[8] | 15 اگست 1947 | 22 ستمبر 1948 | انڈین نیشنل کانگریس | |
Mohanlal Saxena | 15 اگست 1947 | 15 اپریل 1952 | انڈین نیشنل کانگریس |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Ananth V. Krishna (2011)۔ India Since Independence: Making Sense Of Indian Politics۔ India: Pearson Education India۔ صفحہ: 34–36۔ ISBN 9788131734650۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2014
- ↑ Ramachandra Guha, "India After Gandhi" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ waterstones.com (Error: unknown archive URL)، Picador India, 2007. ISBN 978-0-330-39610-3
- ↑ vignesh venkatesan (2010-08-25)۔ "DARE TO READ: India's first cabinet"۔ Thevkyblog.blogspot.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2011
- ↑ "The New Cabinet"۔ Hindustan Times۔ 15 اگست 1947۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2011
- ↑ "New Cabinet of India"۔ Times of India۔ 15 اگست 1947۔ صفحہ: 1۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2011
- ^ ا ب Déjà View | The Chetty affair - Livemint
- ↑ [1]پی ڈی ایف (RAJYA SABHA MEMBERS, BIOGRAPHICAL SKETCHES, 1952–2003: D)
- ↑ 10 facts about Article 370 that you need to know