پیریکلس (497 ق م-429 ق م) ایک یونانی مدبر اور یونانی جمہوریہ ایتھنز کا ایک سردار تھا۔ یونان کی ایک اور ریاست سپارٹا کے خلاف جنگوں میں اس نے قابلیت کا ثبوت دیا۔ اس نے جمہوریہ ایتھنز کے آئین میں اصلاح کی اور ایتھنز شہر کو خوبصورت بنایا۔ پارتھینن اس کی بنائی ہوئی خوبصورت عمارتوں میں سے ایک ہے۔

پیریکلس کا مجسمہ