پیر الٰہی بخش پاکستان کے نامور سیاست دان اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ جنہیں سرسید سندھ کہا جاتا ہے

پیر الہی بخش
تفصیل=
تفصیل=

وزیر اعلیٰ سندھ
مدت منصب
1948 – 1949
معلومات شخصیت
پیدائش 9 جولا‎ئی 1890ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیر جو گوٹھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 8 اکتوبر 1975ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ملیہ اسلامیہ
علی گڑھ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ترمیم

(9 جولائی 1897ء-پیر جو گوٹھ،ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔

تعلیم و تربیت ترمیم

علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی

سیاسی زندگی ترمیم

سیاسی زندگی کا آغاز تحریک خلافت سے کیا۔ اس کے بعد سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کی تحریک چلی تو انھوں نے اس تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا پھر وہ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ حسین شہید سہروردی‘ پیر مانکی شریف اور خان افتخار حسین ممدوٹ کی رفاقت میں عوامی مسلم لیگ قائم کی اور ایک فعال حزب اختلاف کی بنیاد رکھی۔مئی 1948ء میں جب قائد اعظم نے مختلف اسباب کی بنا پر سندھ وزارت کو برطرف کر دیا تو پیر الٰہی بخش سندھ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پرفائز ہوئے۔ پیر الٰہی بخش نے قائد اعظم کے اعتماد کا حق ادا کیا اور انھوں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے فرائض حسن و خوبی سے انجام دیے۔ ان کی کوششوں سے سندھ میں مختلف تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں آیا جن میں سندھ یونیورسٹی اور اردو کالج کے نام سرفہرست ہیں

وزیر اعلیٰ ترمیم

وہ 3مئی 1948سے 4 فروری 1949ء تک صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ انکا تعلق سیاسی جماعت آل انڈیا مسلم لیگ سے تھا۔

وفات ترمیم

پیر الٰہی بخش ٭8 اکتوبر 1975ء کو انتقال کرگئے۔ پیرالٰہی بخش کالونی کراچی کی جامع مسجد میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر اعلیٰ سندھ
1948 – 1949
مابعد 

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 02 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2019