پدمنابھن گوپی ناتھن ایک ہندوستانی کاروباری شخصیت ہے۔ یہ ایکو ٹیکس ہینڈلوم کنسورشیم کا بانی ہے۔ جنوب بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تروواننتاپورم کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں کپڑے کا کارخانہ لگایا۔ [1] تنظیم کے زیراہتمام ، وہ گاؤں کی 1800 سے زیادہ خواتین کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ [2] حکومت ہند نے ان کی سماجی وابستگی اور بنائی کے فن میں ان کی شراکت کے لیے 2007 میں انہیں پدما شری جو بھارت کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے، سے نوازا ۔ [3]

پی گوپی ناتھن
معلومات شخصیت
اعزازات
 فنون میں پدم شری   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی ترمیم

گوپی ناتھن منجاویلاکوم نامی ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوا تھا، جوتروواننتاپورم میں نئیاٹین کرا میں واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے کنبہ کی مالی تنگی کی وجہ سے وہ 10 سال کی عمر میں تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہوئے تھے اور تمل ناڈو کے ایک شہر نگرکویل چلے گئے تھے ، جہاں اسے ہینڈلوم کے لیے جانا جاتا تھا ، وہاں اس نے بنائی کی مہارتیں سیکھیں۔ بعد میں وہ مدری اور سلیم میں منتقل ہو گیا جو تامل ناڈو کے بڑے شہر ہیں۔ [4] زمین کا ایک ٹکڑا خریدنے کے لیے کافی رقم کے ساتھ، 30 سال کی عمر میں کیرالہ واپس آئے. واپس اپنے آبائی گاؤں میں ، اس نے ایک چھوٹے سے شیڈ میں اپنا لوم کھڑا کیا۔ [1]

1972 میں ، گوپی ناتھن نے 30 خواتین کو منظم کیا ، ایک مہیلا سوجام (خواتین کی اپنی مدد آپ گروپوں ) کے تحت اور انھیں بُنائی کی تربیت دی۔ [5] انھوں نے اپنی زمین کو تنظیم کے بنے ہوئے گھروں کے لیے عطیہ کیا اور ، 1978 تک ، ان کی قیادت میں انجمنوں کی تعداد 26 ہو گئی اور 80 سینٹ والے پلاٹ میں 300 لومز کام کر رہے تھے۔ [6] بعد میں ، اس اقدام کے لیے انھوں نے 10 ایکڑ پر مشتمل ایک پلاٹ خرید لیا اور تمام انجمنوں کو یکجا کر دیا۔ [7] 2006 میں، ایک 30 ملین بھارتی روپے کیرلہ حکومت سے قرض-مع-گرانٹ کے ساتھ حاصل ہوئے جس سے مشینری کو جدید بنایا، لیکن اس کنسورشیم کو اب بھی مالی مسائل کا سامنا ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

  • ہینڈلوم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "Weaving his own tale of misery, Gopinath reaches out to needy"۔ Live Mint۔ 8 May 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 
  2. "Silvers of the year!"۔ Harmony India۔ 2016۔ 15 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 
  3. "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2016۔ 15 نومبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2016 
  4. "Prominent Personalities Of Kerala"۔ State of Kerala۔ 2016۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 
  5. "P Gopinath Women's Welfare"۔ Real Heroes۔ 2016۔ 14 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 
  6. "Home Mr. Padmanabhan Gopinathan"۔ Kerala Tourism۔ 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 
  7. "Woven In The Master's Image"۔ Hindu Net۔ 12 February 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 [مردہ ربط]

بیرونی روابط ترمیم