چھوٹے کالے سمبو کی کہانی (کہانی)
چھوٹے کالے سمبو کی کہانی یا دی اسٹوری آف لٹل بلیک سمبو (انگریزی نام: The Story of Little Black Sambo)، ایک بچوں کی کہانی ہے جس کی مصنفہ اور مصورہ ہیلن بینرمین ہے اور اس کی اشاعت گرانٹ رچرڈ نے اکتوبر 1899ء میں مختصر کتابوں کے سلسلے کے تحت شائع کی، اس سلسلے کو دی ڈمٹپی بک آف چلڈرن کا نام دیا گیا تھا۔ کہانی نصف صدی سے زائد عرصہ بچوں کی پسندیدہ کہانی رہی ہے۔ اس کہانی پر کئی جگہ پابندی لگی، بعد میں اس کہانی پر بننے والے متحرک کارٹون پر بھی پابندی لگتی رہی ہے۔ اس میں کالا، کالی وغیرہ کے الفاظ حذف کر کے اس کو شائع کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔ اردو میں اس کا ترجمہ بچوں کے پاکستانی رسالے ماہنامہ ساتھی کے اپریل 2018ء کے شمارے میں جب کہ نظر ثانی شدہ بھارت کے ماہنامہ الفاظ ہند کے مئی 2018ء کے کہانی نمبر میں شائع کیا گیا ہے۔ اور دونوں بار کالا یا کالی کے الفاظ ترجمے میں شامل نہیں کیے گئے۔
پہلی اشاعت | |
مصنف | ہیلن بینرمین |
---|---|
مصور | ہیلن بینرمین |
ملک | مملکت متحدہ |
زبان | انگریزی |
صنف | بچوں کا ادب |
ناشر | گرانٹ رچرڈز، لندن |
تاریخ اشاعت | 1899ء |
طرز طباعت | طبع شدہ، ای بک |
کہانی
ترمیمکالا سمبو جنوبی ہند میں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے، جن کے نام بالترتیب کالی جمبو اور کالا ممبو ہیں۔ وہ سمبو کو خوبصورت لباس اور ایک چھتری دلاتے ہیں۔ سمبو وہ جوتے اور لباس پہن کر جنگل کی سیر کو جاتا ہے، تو راستے میں اس کو باری باری چار شیر ملتے ہیں۔ ہر ایک شیر سمبو کو کھانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن سمبو ناں کھانے کے بدلے میں ان کو لباس میں سے کوئی جیز دینے کی پیشکش کرتا ہے۔ جسے وہ قبول کر لیتے ہیں۔ یوں باری باری اس کا کوٹ، پتلون، جوتے اور چھتری وہ شیر لے جاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب سے خوبصورت لباس والے ہیں۔ لیکن جب وہ سب ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں تو، ایک دوسرے کا لباس دیکھ کر لڑ پڑتے ہیں۔ اس لڑائی میں وہ سب ایک دوسرے کے ملبواسات اتار پھینکتے ہیں۔ جو سمبو اٹھا لیتا ہے۔ اب ان سب شیروں کے ایک دوسرے کے پیچھے بھاگنے کی وجہ سے وہ پگھل جاتے ہیں اور ان کا گھی یا مکھن بن جاتا ہے۔ جو سمبو گھر لا کر ماں کو دیتا ہے اور وہ اس سے بہت سے کیا بناتی ہے، جو وہ سب مل کر کھاتے ہیں۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ The Story of Little Black Sambo آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sterlingtimes.co.uk (Error: unknown archive URL)۔sterlingtimes.co.uk
بیرونی روابط
ترمیم- ویکی ذخائر پر Little Black Sambo سے متعلق تصاویر
- The Story of Little Black Sambo (1923 authorized American edition) at انٹرنیٹ آرکائیو۔
- The Story of Little Black Sambo (illus. John R. Neill) at انٹرنیٹ آرکائیو۔