چیتن بھگت
چیتن بھگت (پیدائش: 22 اپریل 1974ء) مشہور بھارتی ناول نگار اور قلم کار ہیں۔ ان کے پہلے دو ناول انتہائی کامیاب رہے۔ نیز چیتن بھگت بھارت کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا اور ہندی اخبار دینک بھاسکر کے کالم نگار بھی ہیں۔
چیتن بھگت | |
---|---|
پیدائش | اپریل 1974 (عمر 50 سال) نئی دہلی، بھارت |
زبان | انگریزی (ناول اور کالم نگاری)، ہندی (کالم نگاری) |
قومیت | بھارتی |
نسل | پنجابی |
تعلیم | Army Public School, Dhaula Kuan, انڈین انسٹیچیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی(آئی آئی ٹی دہلی) (بی ٹیک، میکانیکی انجینئری)، Indian Institute of Management Ahmedabad(IIM A) (ایم بی اے) |
اصناف | افسانوی، رومان، حقیقت پسند افسانہ نگاری، غیر افسانوی ادب |
نمایاں کام | Five Point Someone, One Night @ the Call Center, Half Girlfriend, The 3 Mistakes of My Life, 2 States: The Story of My Marriage, Revolution 2020, One Indian Girl |
شریک حیات | انوشا سوریہ نارائن بھگت (ش 1998ء تاحال) |
اولاد | شیام، ایشان |
ان کا پہلا ناول "فائیو پوائنٹس سم وَن" جہاں آئی آئی ٹی پوئی اور دوسرا ناول "ون نائٹ ایٹ کال سینٹر" گڑگاؤں کے ایک کال سینٹر پر مبنی تھا۔ واضح رہے کہ ان دونوں ناولوں نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اور آج بھی بڑے کتب خانوں میں ان کے یہ دونوں ناول فروخت کے لحاظ سے نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔ کچھ برس احمد آباد میں رہے اور یہاں کے انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی کی۔
چیتن بھگت سنہ 2008ء میں منظر عام پر آنے والی بالی وڈ فلم "ہیلو" کے اسکرپٹ نویس بھی ہیں جو انہی کے ناول "ون نائیٹ ایٹ دی کال سینٹر" پر مبنی ہے۔
تقریبا 11 برس ہانگ کانگ میں رہنے کے بعد انھوں نے سنہ 2008ء میں ممبئی میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
تعلیم
ترمیمچیتن بھگت کی ابتدائی تعلیم دھولا کنواں، نئی دہلی کے آرمی پبلک اسکول (1978ء - 1991ء) میں ہوئی۔ اس کے بعد آئی آئی ٹی، نئی دہلی (1991ء - 1995ء) سے انجینئری کی تعلیم مکمل کی اور بعد ازاں انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، احمد آباد سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ جہاں انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، احمد آباد نے انھیں "بہترین طالب علم" انعام کا تمغا بھی عطا کیا۔
انٹرویو
ترمیمانھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہندی کے قارئین تک پہنچنا بہت ضروری ہے، اگر میں ان تک نہیں پہنچ سکا تو میں ایک ہندوستانی مصنف نہیں ہوں"۔[1] چیتن بھگت کو "نوخیز بھارت" کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ نیز یہ انگریزی اور ہندی اخبارات کے لیے کالم بھی لکھتے ہیں جن میں چیتن قومی ترقی سے متعلق امور پر توجہ دیتے ہیں۔
فلموگرافی
ترمیمسال | فلم | منظر نویس | منظر نویس | فلم پروڈیوسر | نوٹس |
---|---|---|---|---|---|
2008 | ہیلو | ہاں | |||
2009 | تھری ایڈیٹس | ہاں | |||
2012 | Nanban | ہاں | |||
2013 | Kai Po Che! | ہاں | ہاں | فاتح فیئر ایوارڈ برائے بہترین سکرین پلے | |
2014 | 2 اسٹیٹس | ہاں | ہاں | ||
2014 | کک | ہاں | |||
2016 | ہاف گرل فرینڈ | ہاں | ہاں | ہاں |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "http://in.jagran.yahoo.com/cinemaaza/cinema/news/201_203_205807.html"۔ 27 نومبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2016 روابط خارجية في
|title=
(معاونت)
بیرونی روابط
ترمیم- چیتن بھگت - دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ chetanbhagat.com (Error: unknown archive URL)
- بھگت کا تیسرا ناول"[مردہ ربط]
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر چیتن بھگت
- چیتن بھگت کے ناولآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ chetanbhagatnovels.com (Error: unknown archive URL)
- ناکامی سے دنیا ختم نہیں ہوتی، چیتن بھگت[مردہ ربط]