چینگدو جے-10
چینگدو جے-10 (انگریزی: Chengdu J-10) (آسان چینی حروف: 歼-10; روایتی چینی حروف: 殲-10; نیٹو رپورٹنگ نام: آتشیں پرندہ(Firebird) [4]، پرجوش ڈریگن بھی کہا جاتا ہے (چینی: 猛龙; پینین: Měnglóng)،[5][6] ایک ہلکے زون کا کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ ہے جو ہر موسم میں اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے ڈیلٹا ونگ اور کنرڈ ڈیزائن کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔ [7] اور چینگدو ہوائی جہاز کارپوریشن نے پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ کے لیے تیار کیا ہے۔
جے-10 پرجوش ڈریگن | |
---|---|
کردار | کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ |
کارخانہ ساز | چینگدو ہوائی جہاز انڈسٹری گروپ |
اولین پرواز | 23 مارچ 1998[1] |
متعارف کرایا گیا | 2006[2] |
حیثیت | برسرکار |
پیداوار | 2002 – تاحال[3] |
تاریخ ارتقا
ترمیمدنگ شاوپنگ نے پروگرام کو شروع کرنے کی اجازت دی اور اس کے لیے 0.5 بلین رینمنبی کو بجٹ مختص کیا تا کہ ایک مقامی طیارہ تیار کیا جا سکے۔ پراجیکٹ # 10 [1] پر کام کا آغاز کئی سال بعد جنوری 1988ء میں شروع ہوا۔ [8] یہ منصوبہ مگ-29، سخوئی سو-27 جو سوویت اتحاد میں بنائے گئے اور ایف-16 جو ریاستہائے متحدہ امریکا میں پہلے سے فعال تھا کے ایک جواب کے طور پر بنایا گیا۔ ہوائی جہاز ابتدائی طور پر ایک مخصوص لڑاکا طیارے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے ہوا سے ہوا لڑائی اور زمین پر حملے کے مشن دونوں کے قابل ہونے والا ایک کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ بنایا گیا۔
10 جنوری، 2007ء کو چینی حکومت نے جے-10 کی سرکاری طور پر نمائش کی، جب اس کی تصاویر شینہوا نیوز ایجنسی میں شائع کی گئیں۔ طیارے کی موجودگی کے بارے میں اس کے اعلان سے کافی عرصہ قبل بھی اس کے بارے میں معلومات تھیں تاہم رازداری کی وجہ سے صحیح تفصیلات کسی کو معلوم نہیں تھیں۔ پرواز کی جانچ کے دوران حادثات کی افواہیں اصل میں اے ایل-31 انجن سے منسلک تھیں۔ [9]
پہلا پروٹوٹائپ "جے-10 01" نومبر 1997 میں مکمل ہوا اور 23 مارچ 1998ء میں اس نے اپنی پہلی انتیس منٹ کی پرواز کی۔ [1][10]
فعال تاریخ
ترمیمچین
ترمیمپہلا طیارہ کو تیرہویں ٹیسٹ ریجمیںٹ کو 23 فروری 2003ء کو دیا گیا۔ اسی سال دسمبر میں اس کے "فعال" ہونے کا اعلان کیا گیا۔ [1][11]
جے-10سی اپریل 2018ء کو لڑائی کی خدمت میں داخل ہوا۔ [12]
پاکستان
ترمیمفروری 2006ء چین کے دورے پر اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف جے-10 اور جے ایف-17 کی تصنیف جگہ کا دورہ بھی کیا۔ نومبر 2009ء میں پاکستان نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں 36 جے-10بی لڑاکا طیاروں کے تقریباً 1.4 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ [13][14]
مزید دیکھیے
ترمیمموازنہ کردار، ترتیب اور دور کا ہوائی جہاز
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت Wang Jieqing۔ "J-10 Fighter Test Flight Process Secret Revealed"۔ Southern Weekend
- ↑ "中国自行研制的歼-10战机正式列装我军航空兵" (بزبان چینی). شینہوا نیوز ایجنسی. 29 Dec 2006. Retrieved 2012-01-05.
- ↑ "Chengdu J-10 (Jian-10, Fighter aircraft-10 / F-10)"۔ globalsecurity.org
- ↑ .
- ↑ "J-10 (Jian 10) Vigorous Dragon Multirole Tactical Fighter"۔ Airforce Technology۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-12
- ↑ "Chengdu (AVIC) J-10 (Vigorous Dragon) / F-10 Vanguard"۔ Military Factory۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-12
- ↑ "Archived copy"۔ 5 July 2008 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-24
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ John Pike (28 جون 2002)۔ "Chinese Aircraft – J-10"۔ Globalsecurity.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-05-23
- ↑ Rupprecht, Andreas, 2013. Dragon's Wings. Birmingham: Ian Allan Publishing Ltd.
- ↑ Zhang Baoxin (1 جنوری 2007)۔ "CAC J-10 External Design Did Not Receive Foreign Assistance"۔ Aerospace World magazine
- ↑ "Sinodefence.com: J-10 Multirole Fighter Aircraft"۔ 2007-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-04-09
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ↑ ZX، مدیر (16 اپریل 2018)۔ "China's fighter jet J-10C begins combat duty"۔ Xinhuanet۔ 2018-04-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-28
- ↑ "Pakistan signs deal for Chinese J-10 fighters"۔ Flight International۔ 13 نومبر 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-08
- ↑ Farhan Bokhari (10 نومبر 2009)۔ "Pakistan in Chinese fighter jet deal"۔ Financial Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-08
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر چینگدو جے-10 سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- AirForceWorld.com J-10 article
- J-10B fighter jet article
- GlobalSecurity.org article on the J-10
- SinoDefence.com J-10 factsheet and pictures
- Chinese Military Aviation at Stormpages.com
- Milavia.com J-10 article and pictures (includes J-10 specifications from Air Forces Monthly magazine)
- SinoDefence.com article on J-10B
- Jane's Defence article on J-10B