ڈاٹ میٹرکس پرنٹر
ڈاٹ میٹرکس پرنٹر ایک اِمپیکٹ پرنٹر (یعنی کاغذ چھو کر پرنٹ کرنے والا پرنٹر) ہوتا ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پِنز (سوئیاں) استعمال کرتا ہے جو اس طرح ترتیب دی گئی ہوتی ہیں کہ وہ کاغذ اور ربن کو ٹکراتی ہیں۔[1][2] ڈاٹ میٹرکس پرنٹر میں ہر حرف ڈاٹس (نقطوں) کے ملاپ یا جوڑ سے بنتا ہے۔ ایک ڈاٹ میٹرکس میں 9، 18، 24 یا 32 پِنز ہو سکتی ہیں جو عمودی طور پر پرنٹ ہیڈ میں ترتیب دی گئی ہوتی ہیں۔ پرنٹ ہیڈ صفحے پر آگے پیچھے یا اوپر نیچے حرکت کرتا ہے اور کاغذ پر سیاہی سے بھیگے ہوئے کپڑے کے ربن کو مارتے ہوئے امپیکٹ سے پرنٹ کرتا ہے۔ ایک عام ڈاٹ میٹرکس پرنٹر کی رفتار 50 سے 600 حروف فی سیکنڈ تک ہوتی ہے۔


اگرچہ یہ بڑی حد تک روزمرہ کے استعمال کے لیے انک جیٹ اور لیزر پرنٹرز سے بدل چکا ہیں، لیکن یہ اب بھی مخصوص مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔ یہ انوائس، رسیدیں اور دیگر دستاویزات پرنٹ کرنے کے لیے بہترین ہیں جن کے لیے متعدد کاپیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
بیرونی روابط
ترمیم- Erwin Tomash۔ "The U.S. Computer Printer Industry"۔ jacques-andre.fr۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-11-21
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Dot-matrix printer"۔ Britannica.com۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
- ↑ Peter H. Lewis (17 دسمبر 1985)۔ "Getting the most out of a dot matrix printer"۔ The New York Times۔ 2017-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12