ڈاکٹر تہمینہ عباس، 11 اکتوبر ، 1978 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کا نام نور محمد ہے۔ والد کا تعلق بلند شہر میں موجود محلہ بلوچاں سے ہے۔والد دہلی آگئے۔قیام پاکستان کے بعد آپ کے والد پشاور آگئے اور پھر کراچی آگئے۔ تہمنہ عباس نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے گورنمنٹ اسکول سے حاصل کی۔ میٹرک کے بعد آئی کام اور بی کام ، پریمیئر گرلز کالج سے کیا۔ آپ کو ابتدا سے ہی ادب سے دل چسپی تھی لکھنے کا شوق بھی تھا۔ آپ کا پہلا افسانہ " اندیشے" کے عنوان سے مئی 1995 ء میں شائع ہوا۔ 2004 ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ اردو سے ایم اے اردو کیا۔ 2008 میں شعبہ اردو جامعہ کراچی سے لسانیات میں دوسرا ایم اے کیا۔ 2014 ء میں شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر روف پاریکھ کی زیر نگرانی اپنے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیا۔ جس کا موضوع تھا" ادب میں روحانیت اور مادیت کی کشمکش"