ڈاکٹر حبیب الرحمن

ڈاکٹر حبیب الرحمن کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معروف مفکر ،محقق اور عالم دین ہیں ،آپ سادہ طبعیت ، شائستہ زبان اورعمدہ اخلاق کے مالک ہیں ،آپ سیرت انسائیکلوپیڈیا پروجیکٹ کے بانی اور نظریہ ساز ہیں ،یہ انسائیکلوپیڈیا سو سے زائد جلدوں پر مشتمل اسلامی تاریخ کا سیرت طیبہ پر سب سے بڑا علمی و تحقیقی منصوبہ ہے،اب تک مجموعی طور پر اس کی چھ جلدیں منظر عام پر آچکی ہیں،ہر جلد کی ضخامت کم و بیش ایک ہزار صفحات ہے،اس انسائیکلوپیڈیا کو ابتدائی طور پر اردو اور انگلش دو زبانوں میں پیش کیا جار ہا ہے ،بعد ازاں اسے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

آباء و اجدادترميم

آپ کا تعلق اکابر علمائے دین کے خانوادے سے ہے ، آپ کےو الد محترم شیخ الحدیث والتفسیر علامہ سعیدالرحمن رحمۃ اللہ علیہ پاکستان کے نامور عالم دین اوردرس نظامی کے بہترین مدرس تھے اور ہزاروں علمائے کرام ان کے شاگردہیں،آپ کے دادا مولانا محمد اسماعیل علم الرؤیا یعنی  خوابوں کی صحیح تعبیر بتانے کے بڑے ماہر تھے ،اسی وجہ سے لوگ انہیں سیرین ِ وقت کہتے تھے ، آپ کے پردادا حاجی عبد اللہ عظیم المرتبت روحانی شخصیت تھے ،آپ ہزاروں مریدین کے مرشد اور لاکھوں لوگوں کے لیے روحانی فیوض و برکات کا مرکز تھے ، آپ کا ننھیال بھی سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے بزرگوں کا گہوارہ رہا ہے ،آپ کے خاندان کے بہت سے علمائے کرام آج بھی پاکستان اور دنیا بھر میں دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،آپ کے خاندان کی خوش بختی ہے کہ اس میں زیادہ تر بچے حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہیں ۔[1]

تعلیمترميم

آپ نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی جبکہ مروجہ علوم و فنون،دورہ حدیث اور تخصص فی القرآن کی تکمیل  عالم اسلام کی نامور در  سگاہ جامعہ علیمیہ اسلامیہ ،المرکز الاسلامی سے کی جبکہ کراچی کے مختلف اسکولوں سے میٹرک تک باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایف۔اے اور بی۔اےگورنمنٹ اسلامیہ کالج ،کراچی سے کیا اور ایم۔اے اور۔پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری جامعہ کراچی سے حاصل کی۔

تدریسترميم

آپ نے تدریس کی ابتدا جامعہ علیمیہ اسلامیہ سے کی ،اس کے بعد آپ انیس سال تک ایک ادارے سے مدرس اورپھر صدر مدرس کے طور پر وابستہ رہے ،یہ ادارہ او لیول اور اے لیول کے اعتبار سے کراچی کے بڑے اور نامور اداروں میں شمار ہوتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ آپ کئی نجی جامعات، کلیات اور اداروں کے ساتھ اعزازی استاد اور مشیر تعلیم کے طور پر وابستہ رہے ہیں ۔

زبانوں پر مہارتترميم

آپ اردو کے بہترین ادیب اور خطیب ہیں ،آپ کی عمدہ تحریر یں اور اعلی خطابات اس کا بین ثبوت ہیں ، آپ انگلش اور عربی زبان بھی  روانی سے بولنے اور لکھنے پر قدرت رکھتے ہیں۔

کتب و رسائلترميم

آپ سیرت انسائیکلوپیڈیا کی مجلس ادارت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کتب و رسائل کے مصنف بھی ہیں ،آپ کی تحریریں وقتا فوقتابہت سے رسائل و جرائد میں چھپتی رہی ہیں ،جن میں کاروان قمر ،ماہنامہ الاشرف ،ماہنامہ مراۃ العارفین اورمجلۃ التفسیر وغیرہ شامل ہیں۔

کارہائے نمایاںترميم

  • آپ نے کمیرج کے او لیول کے  نصاب کیلئےاسلامیات کی  ایک کتاب لکھی جس کو کیمرج بین الاقوامی امتحانی بورڈ نے دنیا بھر میں او لیول اسلامیات کے طلبہ کے لیے مفید کتاب کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ (یہ کتاب آپ نے ڈاکٹر ثاقب محمد خان صاحب کے ساتھ مل کر تصنیف کی تھی )۔
  • آپ کراچی کے مشہور علاقوں  کلفٹن اور ڈیفنس میں سینکڑوں خطابات دےچکے ہیں جنہیں سننے کے لیے خلق خدا کی کثیر تعداد جمع ہوا کرتی تھی ۔
  • آپ  پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل  پر بھی بہت سے پروگراموں میں شرکت کرچکے ہیں جن میں کیوٹی وی ،جیو نیوز اورنور ٹی وی وغیرہ شامل ہیں ۔
  • آپ نے دلشاد بیگم فاؤنڈیشن کی بنیاد اس کے موجودہ صدر عمران قریشی صاحب کے ساتھ مل کر رکھی ،جو معاشرے میں تعلیم کو عام کرنے ،ضرورت مندوں کی کفالت ،بیماروں کے علاج معالجے اور ناداروں کو راشن فراہم کرنے میں دن رات مصروف ہے ۔
  1. Hr، Dr (1-6-2021). "Dr Habib ur Rehman". Dr Habib ur rehman. Dr Habib ur Rehman. 08 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2021.