ڈھاکہ میڈیکل کالج اور ہسپتال (DMCH) بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں واقع ایک میڈیکل کالج اور ہسپتال ہے۔ یہ شہر کے بخشی بازار علاقے میں اور ڈھاکہ یونیورسٹی اور بنگلہ دیش انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قریب واقع ہے۔

ڈھاکا میڈیکل کالج
ঢাকা মেডিকেল কলেজ
قسمعوامی جامعہ طبی درس گاہ
قیام1946ء (1946ء)
تعلیمی الحاق
ڈھاکہ یونیورسٹی
پرنسپلپروفیسر خان ابو الکلام آزاد
ڈائریکٹربریگیڈیئر جنرل محمد میزان الرحمن
انتظامی عملہ
3,406
طلبہ1,050
پوسٹ گریجویٹ900 (2009)
مقامRamna، ڈھاکہ، بنگلہ دیش
کیمپسشہری علاقہ
(25 ایکڑ[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی])
زبانانگریزی
ویب سائٹwww.dmc.gov.bd

عمارت ترمیم

کالج کی اصل عمارت 1905ء میں بنگال کی تقسیم سے قبل تعمیر کی گئی تھی۔ 1904ء تک مشرقی بنگال اور آسام کے نئے قائم صوبوں کے سکریٹریٹ (ہیڈکوارٹر) کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ، اس کے بعد 1921ء میں اسے ڈھاکہ یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا جو اسی سال قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت عمارت کا ایک بڑا حصہ یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اور دوسرا حصہ طالب علموں کے ہاسٹل کے طور پر  اور بقیہ حصے  آرٹس فیکلٹی کے انتظامی ونگ کے دفتر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

1939ء میں ڈھاکہ یونیورسٹی کونسل نے برطانوی حکومت سے ڈھاکہ میں ایک علاحدہ میڈیکل کالج قائم کرنے کی درخواست کی لیکن دوسری عالمی جنگ کے آغاز کی وجہ سے یہ تجویز ملتوی کردی گئی ۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران میڈیکل سینٹر کی عمارت امریکی مسلح افواج کا ہسپتال بن گئی جسے امریکی فوج نے جنگ کے اختتام پر خالی کیا۔