ڈہلیا ( Dahlia pinata)، کئی رنگوں،نمونوں اور خوبصورت پھولوں والے سدا بہار جھاڑی دار پودے کا نام ہے۔ اس میں پھول دسمبر سے لے کر اگست تک کھلتے رہتے ہیں اور ایک پھول کئی دن کھلا رہتا ہے۔

ڈہلیا کا پھول

اس پھول کا اصل وطن میکسیکو ہے۔ ہسپانوی مہم جوؤں نے 15 ویں صدی ميں اسے میکسیکو کے پہاڑی علاقوں میں دیکھا۔ میکسیکو کا یہ قومی پھول ہے۔ 1872 میں ایک پودا میکسیکو سے نیدرلینڈ پہنچا اس پودے سے ہی اس کی باقی اقسام بنائی گئیں۔ انگریز اسے برصغیر لے آئے۔ پاکستان میں اس کی کئی اقسام موجود ہیں۔مگر زیادہ تر لوگ انڈین ڈہلیا اور پاکستانی ڈہلیا کو استعمال کرتے ہیں۔انڈین ڈہلیا کا پھول جسامت میں پاکستانی ڈہلیا سے بڑا ہوتا ہے۔پاکستانی ڈہلیا جسامت میں چھوٹا پر چمکدار رنگت کا حامل ہوتا ہے۔اسی لیے یہ انڈیا میں بھی بہت مقبول ہے۔

اس پودے کا نام ڈہلیا 18 ویں صدی کے سویڈش ماہر نباتات اینڈرز ڈاہل کے نام پر رکھا گیا۔

اپنے تیز اور حیران کن رنگوں کی وجہ سے یہ پھولوں کے شوقین لوگوں کا پسندیدہ پودا ہے۔ ڈہلیا کا پودا 1 فٹ (30 سینٹی میٹر) سے لے کر 8 فٹ (240 سینٹی میٹر) تک اونچا ہو سکتا ہے اور اس کے پھول کا قطر 2 انچ (5 سینٹی میٹر) سے لے کر 1 فٹ (30 سینٹی میٹر) تک ہو سکتا ہے۔

ڈہلیا کی 20000 اقسام (Cultivars) اور 30 انواع (Species) ہیں۔

سردیوں میں اسے کورے سے بچانا چاہیے اور اسے دھوپ میں رہنا چاہیے۔ اگست میں اس کی ٹہنیوں سے نئے پودے بنائے جاتے ہیں۔

ایوان تصویر

ترمیم

مزید تصاویر

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم