نومبر 1532 عیسوی کو سلطنت انکا کے آخری فرمانروا آتاوالپا کو ہسپانوی فاتح فرانسسکو پیزارو نے کاخامارکا کی جنگ میں شکست دی۔ہسپانوی فاتح نے فتح کے بعد آتاوالپا کے تمام حکومتی مشیروں، فوجی کمانڈروں اور حتی کہ غیر مسلح سرکاری ملازموں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا اور یوں امریکا میں ہسپانوی نوآبادیات کو مزید وسعت دی۔