کانگریشنل ریسرچ سروس (انگریزی: Congressional Research Service) امریکی پارلیمان یعنی کانگریس کا اپنا تھنک ٹینک ہے اور لائبریری آف کانگریس کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کے براہ راست ملازمین کی تعداد 600 سے زائد ہے۔ ان ملازمین میں اعلیٰ قانون دان، ماہرین معیشت، سماجی علوم کے اساتذہ اور قابل ترین سائنس دان شامل ہیں جن کا فرض ہے کہ وہ مختلف مسائل اور موضوعات پر اراکین کانگریس کی رہنمائی کریں۔ یہ ماہرین اپنے فرائض کو مکمل رازداری اور قطعی غیر جانبداری سے ادا کرتے ہیں۔ کانگریشنل ریسرچ سروس کا سالانہ بجٹ 100 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس سروس کو مزید دو ذیلی اداروں کی خدمات بھی حاصل ہیں، کانگریشنل بجٹ آفس اور گورنمنٹ اکاؤنٹیبلیٹی آفس۔ یہ دونوں ادارے ریسرچ سروس کو ہر طرح کے سرکاری معاملات بشمول سرکاری اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ رکھتے ہیں خواہ یہ تفصیلات حکومت وقت کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں۔ اگر ان دونوں اداروں کے کل وقتی ملازمین کی تعداد کو بھی کانگریشنل ریسرچ سروس کے ملازمین میں شامل سمجھا جائے تو یہ 4000 ملازمین ہو جاتے ہیں۔ یہ چار ہزار قابل ترین لوگ امریکی کانگریس کو نہ صرف درست اور صائب مشورے دیتے ہیں بلکہ حکومت کی ایک ایک حرکت اور خرچ کیے جانے والے ایک ایک ڈالر پر نظر رکھتے نیز بروقت درست اعداد و شمار کانگریس میں پیش کرتے ہیں۔

Congressional Research Service
ایجنسی کا جائزہ
قیامجولائی 16، 1914؛ 110 سال قبل (1914-07-16)
صدر دفترواشنگٹن ڈی سی, ریاستہائے متحدہ امریکا
سالانہ بجٹ$106.8 million (2012)[1]
محکمہ افسرانِ‌اعلٰی
  • Mary B. Mazanec[2]، Director
  • T.J. Halstead[2]، Deputy Director
ویب سائٹwww.loc.gov/crsinfo/

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Office of the Director آرکائیو شدہ 2017-05-26 بذریعہ وے بیک مشین, Library of Congress

[[]]