کبیر سنگھ 2019ء کی ہندی زبان کی رومانٹک ڈراما فلم ہے جس کے مصنف اور ہدایت کار سندیپ ریڈی ونگا ہیں۔ یہ ان کی اپنی تیلگو فلم ارجن ریڈی (2017) کا ریمیک ہے۔ سنے ون اسٹوڈیوز اور ٹی سیریز کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ اس فلم میں شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ کبیر سنگھ کی کہانی میڈیکل کالج میں پڑھنے والے ایک طالبعلم  کبیر سنگھ (شاہد کپور) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کی شادی زبردستی دوسرے شخص سے ہونے کے بعد خود بربادی کے راستے پر چل پڑتا ہے۔

کبیر سنگھ
کبیر سنگھ فلم کا پوسٹر
ہدایت کارسندیپ ونگا
پروڈیوسرمراد کھیتنی
اشون وردے
بھوشن کمار
کرشن کمار
کہانیSandeep Vanga
ماخوذ از ارجن ریڈی
ستارےشاہد کپور
کیارا ایڈوانی
موسیقینغمے:
متھن شرما
امال ملک
وشال مشرا
سچیت پرمپرا
اکھل سچدیوا
اسکور:
ہرش وردھن رامیشور
سنیماگرافیسنتھنا کرشنن روی چندرن
ایڈیٹرعارف شیخ
پروڈکشن
کمپنی
سنے1 سٹوڈیوز
ٹی سیریز
تقسیم کاراے اے فلمز
تاریخ نمائش
  • 21 جون 2019ء (2019ء-June-21)
دورانیہ
172 منٹ[1]
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ60—68 کروڑ[2][3]
باکس آفساندازاً۔ 369.58 کروڑ[4]

پرنسپل فوٹو گرافی یعنی فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2018ء سے مارچ 2019ء تک ہوئی اور 21 جون 2019ء کو فلم بھارتی تھیٹر میں ریلیز کی گئی۔ فلم میں کبیر سنگھ کے کردار کے خواتین پر تشدد، شراب نوشی، فحش مناظر، نشہ آور ڈرگ کے استعمال کا عادی سرجن ڈاکٹر، زن بیزاری اور خواتین کو دوسرے درجے کے شہری کے طور پر دکھائے جانے کی بنا پر کئی سماجی شخصیات نے اس فلم پر خاصی تنقید بھی کی تاہم فلم نے باکس آفس پر بہت اچھا کاروبار کیا۔ شاہد کپور کی اداکاری کو سراہا گیا۔ باکس آفس پر یہ شاہد کپور کی واحد سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی اور 2019ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم کے طور پر بھی سامنے آئی۔

فلم کی کہانی ترمیم

کبیر راج دھیر سنگھ (شاہد کپور) دہلی انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائنسز میں ایک ہاؤس سرجن ہے۔ ایک شاندار طالب علم ہونے کے باوجود، وہ اپنے غصہ پر قابو نہیں رکھ پاتا  ہے، جس کی وجہ سے اس کے کالج کے ڈین (عادل حسین) اسے پسند نہیں کرتے ہیں۔ کبیر کا گرم مزاج اس کے کالج کے دیگر طاللب علموں کے بیچ بھی جھڑوں کا باعث بنتا ہے۔ ایک انٹر کالج فٹ بال میچ کے دوران مدمقابل ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف اپنے دوست کمل (کنال ٹھاکر) کے ہمراہ جھگڑا ہونے کے بعد، ڈین کبیر سے معافی مانگنے یا کالج چھوڑنے کے لیے کہتا ہے۔ کبیر شروع میں تو کالج چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے، لیکن فرسٹ ائیر کی طالبہ پریتی سکہ (کیارا یڈوانی) سے ملنے کے بعد من بدل لیتا ہے۔

کبیر اور اس کا دوست شیوا (سو ہم مجمدار) تھرڈ ائیر کے ایک کلاس روم میں جاتے ہیں اور وہاں کے لڑکوں سے اعلان کر دیتے ہیں که کبیر پریتی کے ساتھ پیار میں ہے اس لیے اس سے دور رہا جائے ۔ شروع میں تو پریتی کبیر  کے دبنگ رویے سے ڈرتی ہے، لیکن دھیرے دھیرے وہ کبیر کے ساتھ دوستی شروع کر دیتی ہے۔ کبیر پریتی کے سامنے اپنی خواہشات کا اظہار کرتا  ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے لگتے ہیں۔ کبیر ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ گریجوئیٹ کی پڑھائی پوری کرتا ہے اور آرتھوپیڈک سرجری میں ماسٹر ڈگری  حاصل کرنے کے لیے مسوری چلا جاتا ہے۔ تین سال کے اس کے مسوری قیام کے دوران، کبیر اور پریتی کا رشتہ اور مضبوط ہوتا جاتا ہے۔ کئی مہینوں بعد، کبیر پریتی  کے گھر جاتا ہے، جہاں اس کے والد (انوراگ اروڑہ) انھیں ساتھ میں دیکھتے ہیں اور کبیر کو گھر سے باہر نکال دیتے ہیں۔

پریتی کے والد اس کے اور کبیر کے رشتے کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ وہ کبیر کے غصیلے مزاج کو ناپسند کرتے ہیں۔ کبیر پریتی کو چھ گھنٹے کے اندر  فیصلہ کرنے کو کہتا ہے، ورنہ وہ اس کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر دیگا، لیکن جب تک وہ کبیر کے گھر پہنچ پاتی ہے، تب تک وہ نشے کی حالت میں اپنے جسم میں مارفین  انجیکٹ کر لیتا ہے اور دو دنوں کے لیے بے ہوش ہو جاتا ہے۔ جب وہ اٹھتا ہے، تب تک پریتی کی شادی اسی کی ذات برادری سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے جبراً کرا دی گئی ہوتی ہے۔ کبیر کو شیوا سے اس شادی کے بارے میں  پتہ چلتا ہے اور وہ اس کی مخالفت کرنے پریتی کے گھر جاتا ہے، جہاں اس کے ساتھ مارپیٹ کی جاتی ہے اور پھر اسے پولیس گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔ کبیر کے والد (سریش اوبیرائے) خاندان کی روایت اور عزت کو نقصان پہنچانے کے  سبب کبیر کو گھر سے باہر نکال دیتے ہیں۔

شیوا کی مدد سے، کبیر ایک کرائے کا اپارٹمینٹ ڈھونڈتا ہے اور ایک سرجن کے روپ میں ایک نجی اسپتال میں بھرتی ہوتا ہے۔ اپنے جذبات  پر قابو کرنے کے لیے، وہ

ڈرگز لینا شروع کر دیتا ہے، متعدد خواتین  کے ساتھ ناجائز جنسی تعلقات قائم کرتا ہے، ایک پالتو کتا خریدتا ہے اور پریتی کے نام پر اسے شراب پلاتا ہے۔ کچھ  مہینوں کے اندر ہی، وہ ایک کامیاب سرجن اور ایک عادی شرابی بن جاتا ہے؛ اسپتال کے اسٹاف کے لوگ اس سے ڈرتے ہیں، جس کا ایک سب اس کی کامیاب سرجری کی تعداد ہے۔

کبیر کا خود کو برباد کرنے کا مزاج اور زندگی میں آگے نہ بڑھنے کا جنون، اس  کے دوستوں شیوا اور کمل کو پریشان کرتا ہے۔ وہ اپنی ایک مریض، جیا شرما (نکیتا دتا)، جو ایک معروف فلم سٹار ہے، کے ساتھ ایک جسمانی تعلقات رکھنے کے لیے راضی ہو جاتا ہے، جسے وہ تب ختم کر دیتا ہے، جب وہ اس کے ساتھ پیار میں پڑ جاتی ہے۔

ایک چھٹی  کے دن پر، کبیر اپنی مرضی سے ایک جان جوکھم والیسرجری کرنے کے لیے راضی ہو جاتا ہے، لیکن سرجری کے بیچ میں ہی وہ ڈی ہائیڈریشن کے سب گر جاتا ہے۔  اسپتال کے افسران اس کے خون کے نمونوں کی جانچ کرتے ہیں، جو شراب اور کوکین کے اجزاء دکھاتے ہیں۔ اسپتال کا مرکزی ڈاکٹر کبیر کے خلاف عدات میں ایک مقدمہ دائر  کرتے ہیں اور اس کے خلاف چل رہی عدالت کی سنوائی کے دوران کبیر اپنے پیشے کے دوران شراب نوشی کی سچائی کو قبول کرتا ہے۔ چنانچہ  کبیر کا میڈکل لائسینس پانچ  سال کے لیے ردّ کر دیا جاتا ہے اور اس کے فلیٹ کا مالک اسے وہاں سے نکال دیتا ہے۔ اگلی صبح، شیوا کبیر کو اس کی دادی (کامنی کوشل) کی موت کی خبر سناتا ہے اور اسے لے کر گھر واپس آ جاتا ہے؛ کبیر اپنے والد سے ملتا ہے اور ان کے کہنے پر اپنی ساری بری عادتوں کو چھوڑ دیتا ہے۔

اس کے بعد، ایک دن چھٹی منانے کے لیے گھر سے نکلا کبیر حاملہ پریتی کو ایک پارک میں بیٹھا ہوا دیکھتا ہے۔ اب بھی یہ بات سوچ کر که وہ اپنی شادی سے ناخوش ہے، کبیر

چھٹی سے لوٹنے کے بعد اس سے ملتا ہے اور پریتی یہ بتاتی  ہے که اس نے شادی کے بعد اپنے پتی کو چھوڑ دیا تھا اور ایک کلینک میں کام کرنا شروع کیا۔ وہ کبیر کو یہ

بھی بتاتی ہے که وہ ہی اس بچے کا باپ ہے اور وہ دونوں پھر سے مل جاتے ہیں۔ کبیر اور پریتی اس کے بعد شادی کر لیتے ہیں اور پریتی کے والد کبیر اور پریتی کے  پیار کو غلط سمجھنے کے لیے ان سے معافی مانگتے ہیں۔

کردار ترمیم

 
فلم کے ایک پروموشنل پروگرام میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی ۔
  • شاہد کپور – بطور – کبیر راج دھیر سنگھ
  • کیارا ایڈوانی – بطور – پریتی سکہ
  • ارجن باجوا – بطور – کرن راج دھیر سنگھ
  • سریش اوبیرائے – بطور – راج دھیر سنگھ
  • عادل حسین – بطور – کالج کے ڈین
  • نکیتا دتا – بطور – جیا شرما
  • سو ہم مجمدار – بطور – شیوا
  • کامنی کوشل – بطور – کبیر کی دادی
  • انوراگ اروڑہ – بطور – ہرپال سکہ، پریتی کے والد
  • سپرنا مارواہ – بطور – پریتی کی ماں
  • ڈولی مٹو – بطور – کبیر کی ماں
  • کنال ٹھاکر – بطور – کمل
  • سواتی سیٹھ – بطور – ودیا
  • انشا سمپت – بطور – کیرتی
  • ونیہ شرما – بطور – کلیان
  • امت شرما – بطور – امت
  • پارکھ مدن – بطور – پریتی کی بہن
  • متانش للا – بطور – پریتی کا بھائی
  • گگن دیپ سنگھ – بطور – جتندر، پریتی کا شوہر
  • ابھے راج سنگھ – بطور – پریتی کا بہنوئی
  • ٹینا سنگھ – بطور – فریکچر کے مریض کی منگیتر
  • رجت اروڑہ – بطور – فریکچر کے مریض
  • انکش دیش مکھ – بطور – جیا کا منیجر
  • رماکانت دیاما – بطور – شیوا کے والد
  • دانش – بطور – شیوا کا ہونے والا بہنوئی
  • انگھا جوشی – بطور – چھت پر خاتون
  • مینکا کرپ ارورا – بطور – خاتون جج
  • گیتیکا – بطور – پریتی کی روم میٹ
  • ہرش اے سنگھ – بطور – کبیر کا وکیل
  • ونیتا کھرات – بطور – کبیر کی نوکرانی
  • آنچل چوہان – بطور – کرن کی بیوی
  • اروشی پانچال – بطور – نرس درگا
  • سیہ مہاجن – بطور – نرس رانی
  • وپل دیشپانڈے – بطور – اسپتال کے ڈاکٹر

حوالہ جات ترمیم

  1. "Kabir Singh"۔ British Board of Film Classification۔ 18 June 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2019 
  2. "Kabir Singh"۔ Box Office India۔ 14 July 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2019 
  3. "Despite online backlash, 'Kabir Singh' becomes Shahid Kapoor's first Rs 100 crore film as solo lead"۔ زی نیوز۔ 26 June 2019۔ 27 June 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2019 
  4. "Kabir Singh Box Office Collection"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 26 June 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2019 







بیرونی روابط ترمیم