کرینہ کپور خان
کرینہ کپور خان (پیدائش : 21 ستمبر 1980ء) ہندی فلموں میں کام کرنے والی ایک بھارتی اداکارہ ہے۔ کرینہ ماضی کے اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی بیٹی ہے۔ وہ اداکارہ کرشمہ کپورکی چھوٹی بہن ہے۔ کرینہ کپور ہندی سینما میں اپنی متنوع کردار نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ اس نے رومانوی، مزاحیہ اور جرائم ڈراما جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرینہ کپور کو چھ فلم فئیر ایوراڈوں سمیت بے شمار اعزازات سے نوازا گیا اور وہ بالی ووڈ کی انتہائی مہنگی ترین اداکاراوں میں سے بھی ایک ہے۔[3]
کرینہ کپور خان | |
---|---|
(انگریزی میں: Kareena Kapoor) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 ستمبر 1980ء (44 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت |
قد | |
شریک حیات | سیف علی خان (16 اکتوبر 2012–) |
اولاد | تیمور علی خان |
والد | رندھیر کپور |
والدہ | ببیتا |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | متھی بائی کالج جمنابائی نرس اسکول ویلہام گرلز اسکول گورنمنٹ لا کالج، ممبئی ہارورڈ سمر اسکول |
پیشہ | فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [2]، انگریزی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:جب وی میٹ ) (2008) فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:اوم کارا ) (2007) |
|
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمبھارت کے شہر بمبئی (اب ممبئی) میں 21 ستمبر 1980[3] کو پیدا ہونے والی کرینا کپور (جو بیبو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے)[5] ماضی کے اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی چھوٹی بیٹی ہے۔ [6]اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور بھی ایک اداکارہ ہے۔کرینہ ماضی کے معروف اداکار اور ہدایتکار راج کپور کی پوتی، اداکار ہری شیو داسانی کی نواسی اور اداکار رشی کپور کی بھتیجی ہے۔کپور خاندان کے مطابق کرینہ کا نام ٹالسٹائی کے ناول “انا کرینینا “ سے متاثر ہوکر رکھا گیا کیونکہ اس کی والدہ دوران میں امید یہی ناول پڑھ رہی تھی۔[7]وہ اپنے والد کی طرف سے پنجابی جبکہ والدہ کی طرف سے سندھی اور برطانوی النسل ہے۔ خود کو ایک "بہت ہی شرارتی بچی کے طور پر بیان کرتے ہوئے کرینہ کپور نے چھوٹی عمر سے ہی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی تھی [8]، وہ خاص طور پر اداکارہ نرگس اور مینا کماری کی اداکاری سے بہت متاثر تھیں۔[9] ان کے خاندانی پس منظر کے باوجود ان کے والد نے خواتین کے فلموں میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے کیونکہ ان کا یہ ماننا تھا کہ اس سے خواتین کی گھریلو زندگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے [10]اس کے نتیجے میں اس کے والدین کے مابین تنازع پیدا ہو گیا اور وہ الگ ہو گئے۔[11] اس کے بعد ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی جنھوں نے 1991 میں اداکارہ کے طور پر کرشمہ کپور کومتعارف کروایا۔ان کی والدہ نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لیے کئی ملازمتیں کیں۔[12] کئی سال الگ رہنے کے بعد ان کے والدین نے اکتوبر 2007 میں صلح کر لی۔ [11] کرینہ کپور نے بتایا کہ "میرے والد بھی میری زندگی کا ایک اہم عنصر ہیں۔ اگرچہ ہم اپنے ابتدائی سالوں میں انھیں اکثر نہیں دیکھتے تھے۔مگر اب ہم ایک کنبہ ہیں "[12] کرینہ کپور نے ممبئی کے جمنا بائی نرسری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد دہرادون میں ویلہم گرلز اسکول میں شمولیت اختیار کی وو انھوں نے بنیادی طور پر اپنی والدہ کی خواہش پر اس ادارے میں شرکت کی اگرچہ بعد میں انھوں نے اس تجربے کو پسند کرنے کا اعتراف کیا۔ کرینہ کپور کے مطابق وہ تعلیم کی طرف مائل نہیں تھیں مگرریاضی کے علاوہ اپنی تمام کلاسوں میں اچھے گریڈز حاصل کیے۔[8] ویلہم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ ممبئی واپس چلی گئیں اور مٹھی بائی کالج میں دو سال تجارت کی تعلیم حاصل کی۔وو اس کے بعد کرینہ کپور نے ریاستہائے متحدہ کے ہارورڈ سمر اسکول میں مائکرو کمپیوٹر میں تین ماہ کے سمر کورس کے لیے اندراج کیا۔وو بعد میں انھوں نے قانون میں دلچسپی پیدا کی اور ممبئی کے گورنمنٹ لا کالج میں داخلہ لیا۔[9] تاہم اپنا پہلا سال مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اداکاریکی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دی جس کا بعد میں انھیں افسوس ہوا [13][14]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/139171460 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/325366627
- ^ ا ب Saini, Minakshi (18 ستمبر 2012)۔ "Happy Birthday! How Kareena Kapoor made it big"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 18 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2012
- ↑ Kapoor, Kareena (Actress). (10 ستمبر 2008). People take advantage of me: Kareena. Mumbai, India: Metacafe. Archived from the original on 18 جنوری 2012. https://web.archive.org/web/20120118185904/http://www.metacafe.com/watch/1726552/people_take_advantage_of_me_kareena/۔ اخذ کردہ بتاریخ 8 جولائی 2010.
- ↑ Verma, Sukanya (30 اکتوبر 2002)۔ "She is just a little girl trying to find her way"۔ Rediff.com۔ 2009-04-07 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولائی 2008
- ↑ "Star of The Week-Kareena Kapoor"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 30 اکتوبر 2002۔ 30 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2008
- ↑ IndiaFM News Bureau (29 دسمبر 2004)۔ "What's a book got to do with Kareena?"۔ Bollywood Hungama۔ 29 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2007
- ^ ا ب Kapoor, Kareena (Actress). (10 ستمبر 2008). People take advantage of me: Kareena. Mumbai, India: Metacafe. Archived from the original on 2012-01-18. https://web.archive.org/web/20120118185904/http://www.metacafe.com/watch/1726552/people_take_advantage_of_me_kareena/.
- ^ ا ب (Chatterjee, Deenvi & Nihalani 2003, p. 483)
- ↑ Lalwani, Vickey (10 اکتوبر 2007)۔ "Randhir-Babita back together!"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 17 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2007
- ^ ا ب Thakraney, Anil (16 دسمبر 2007)۔ "Bebo, Full-On"۔ Mumbai Mirror۔ 1 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2007
- ^ ا ب Verma, Sukanya (18 مئی 2000)۔ "I do not intend doing the David Dhawan kind of films"۔ Rediff.com۔ 3 نومبر 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2006
- ↑ Kelkar, Reshma (26 مئی 2006)۔ "Socha tha kya, kya ho gaya?"۔ Bollywood Hungama۔ 3 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2006
- ↑ Bhakoo, Shivani (17 دسمبر 2016)۔ "I regret skipping education: Kareena Kapoor Khan"۔ Deccan Chronicle۔ 2 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مئی 2020