کشمیر وادی کے باشندے ہندوؤں کو کشمیری پنڈت یا کشمیری برہمن کہتے ہیں۔ یہ تمام برہمن مانے جاتے ہیں۔ صدیوں سے کشمیر میں رہ رہے ہیں۔ پنڈتوں کو 1993ء میں انتہا پسندوں کی جانب سے زبردستی کشمیر سے نکالا گیا۔

پنون کشمیر کشمیری پنڈتوں کی تنظیم ہے۔

کشمیری پنڈتوں کی واپسی

ایک عرصے بعد کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا سلسلہ بالآخر شروع ہوا

اسی سلسلے میں روشن لال ماوا 29 سال بعد کشمیر پہنچے جن کامقامی مسلمانوں نے شاندار خیر مقدم کیا۔ مقامی تاجروں نے پورے خاندان کا دل کھول کر استقبال کیا۔

دراصل روشن لال ماوا نے 1990 میں کشمیر کو الوداع کہہ دیا تھا۔ وجہ تھی کہ مقامی علیحدگی پسند لوگوں نے کشمیری پنڈتوں پر ظلم وجبر کرناشروع کیا تھا۔ جس کے بعد اب 29 سال بعد جب روشن لال ماوا اپنے خاندان کے ساتھ کشمیر لوٹے تو یہاں کے مقامی مسلمانوں نے ان کا جم کر خیر مقدم کیا۔


 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔