کِندُس یا کِنیِدُس جنوب مغربی ایشیائے کوچک کا ایک شہر، جس کے پاس سے ہوتے ہوئے پولس جہاز میں رومہ کی جا رہا تھا۔[1] یہ ایک لمبے جزیرہ نما کے آخر پر واقع تھا جو روس اور کوس کے جزیروں کے درمیان تھا۔ اس جگہ یہودی دوسری صدی قبل از مسیح سے آباد تھے۔[2] اس کو ایک آزاد شہر کا درجہ دیا گیا تھا اور یہاں ایک عشق کی دیوی زہرہ کا مشہور مندر بھی تھا اور اس میں اسی دیوی کا ایک بت بھی تھا جسے کسی مشہور مجسمہ ساز نے بنایا تھا۔ اب وہاں صرف کھنڈر ہی باقی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. اعمال 27: 7
  2. 1 مکابیین 15: 23