کچھ کچھ ہوتا ہے 1998ء میں بنائی گئی ایک بھارتی فلم ہے۔ اس فلم کے ذریعے کرن جوہر نے اپنے ہدایت کاری کیریئر کی شروعات کی اور شاہ رخ اور کاجول کی کامیاب جوڑی کو ایک بار پھر ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ طویل عرصے سے ایک ہٹ کی تلاش میں سرگرداں یش جوہر بینر کو اور كھنڈالا گرل رانی مکھرجی کو اس فلم سے بہت اميدیں تھیں۔ دوست آدتيا چوپڑا کی طرح کرن جوہر نے بھی کیریئر کا آغاز ایک داستانِ محبت سے کیا ۔ اس فلم میں رانی مکھرجی اور سلمان خان نے مہمان اداکار کے طور پر کام کیا ۔

کچھ کچھ ہوتا ہے
ہدایت کارکرن جوہر
پروڈیوسریش راج
تحریرکرن جوہر
ستارےشاہ رخ خان، کاجول، سلمان خان، رانی مکھرجی
موسیقیجتن للت
سنیماگرافیسنتوش
ایڈیٹرسنجے
تاریخ نمائش
13 اکتوبر, 1998
دورانیہ
185 دقیقہ
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ8.33 کروڑ
باکس آفس103.38 کروڑ

فلم کے قصے کا خلاصہ ترمیم

راہل (شاہ رخ خان) اور انجلی (کاجول دیوگن) ایک ہی کالج میں پڑھتے ہیں۔ راہل ایک خوشدل اور مست مولا لڑکا ہوتا ہے اور انجلی ایک لڑکوں جیسی لگنے والی اور انہی کے جیسے شوق رکھنے والی دوشیزہ ہوتی ہے۔ انجلی اور راہل دونوں بہت اچھے دوست ہوتے ہیں اور پورے کالج کی جان ہوتے ہیں۔ جہاں راہل کالج کی لڑکیوں کے پیچھے بھاگتا ہے وہیں انجلی کو راہل کی اس طرح کی حرکتیں بے حد ناپسند ہوتی ہے۔ لیکن راہل کو اپنے ہی کالج میں آکسفورڈ سے پڑھنے آئی پرنسپل کی بیٹی ٹینا ( رانی مکھرجی ) سے پیار ہو جاتا ہے۔ راہل کو ٹینا کے ساتھ دیکھ کر انجلی کو جلن ہونے لگتی ہے اور تب اسے احساس ہوتا ہے کہ انجلی کی راہل سے دوستی، دوستی نہیں پیار ہے۔ ٹینا بھی راہل سے پیار کرنے لگتی ہے لیکن اسی درمیان وہ انجلی کو دیکھ کر واقف ہو جاتی ہے کہ وہ بھی راہل سے پیار کرتی ہے۔ یہاں کہانی میں محبت سہ گوشہ بنتی ہے لیکن راہل اور ٹینا کے لیے انجلی کالج چھوڑ کر چلی جاتی ہے ۔ راہل اور ٹینا شادی کر لیتے ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہوتی ہے جس کا نام وہ انجلی رکھتے ہیں۔ ٹینا مرنے سے پہلے اپنی بیٹی کے لیے اس کے ہر سالگرہ پر ایک خط تحفے میں چھوڑ کر جاتی ہے۔ اس کی خط میں، راہل اور اںجلی کے کالج کی داستان بیان ہوتی ہے۔ اںجلی کو 8 سال کی ہونے پر پتہ لگتا ہے کہ کالج میں انجلی (کاجول دیوگن) اس کے پاپا سے کتنا پیار کرتی تھی اور اس کی مرتی ہوئی ماں کا ایک ہی خواب تھا - راہل اور انجلی کو پھر سے ملنا۔ وہ قسم کھاتی ہے کی وہ اپنے پاپا کو اںجلی سے ملائے گی اور وہ اںجلی کی تلاش شروع کر دیتی ہے۔ اسے انجلی تو مل جاتی ہے لیکن تب تک اںجلی کی منگنی امن (سلمان خان) سے ہوجکی ہوتی ہے۔

کیا چھوٹی اںجلی اپنے پاپا کو ان کی پرانی کالج والی دوست سے ملا پاتی ہے اور منگنی ہونے کے بعد بھی کیا انجلی اور راہل مل لیتے ہیں یہ فلم کا عروج ہے ۔ فلم تفریح بخش ہے لیکن کئی جگہ پر کہانی کو کاٹ کر چھوٹا کیا جا سکتا ہے۔ مہیش ملہوترا نے فنکاروں کے لیے بہت اچھے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں اور فلم کی فوٹوگرافی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ کرن جوہر نے اپنی پہلی فلم میں اچھی ہدایت کاری کی ہے۔ شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح اداکاری میں سب سے اوپر رہے ہیں اور یہ فلم بھی ان کی سب سے کامیاب ترین فلموں میں سے ایک شمار ہوتی ہے۔ ثنا سعید نے چھوٹی انجلی کا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا ہے۔ رانی مکھرجی کا کردار چھوٹا ہے اورکاجول دیوگن نے بازی مارلی۔ ناظرین کو شاہ رخ خان اور کاجول دیوگن کی جوڑی بہت پسند آئی اور یہی جوڑی اس فلم کی جان ہے۔ پردے پر کافی وقت بعد شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ساتھ دیکھنا اچھا لگا۔ جتن للت نے بہترین موسیقی سے اس فلم کو رونق بخشی ہے اور فلم کے گیت طویل عرصے تک سامعین کی زبان پر راج کریں گے۔ مجموعی طور پر یہ فلم اچھی اور تفریح بخش ہے اور بیرونی ممالک میں اسے بہت پسند کیا گیا ہے۔

گیت ترمیم

گانوں کی فہرست
نمبر.عنوانگلوکارطوالت
1."کچھ کچھ ہوتا ہے"اُدت نرائن، الکا یاگنک 
2."کوئی مل گیا"اُدت نرائن، الکا یاگنک اور کویتا کرشن مورتی 
3."ساجن جی گھر آئے"کمار سانو ، الکا یاگنک اور کویتا کرشن مورتی 
4."کچھ کچھ ہوتا ہے (غمزدہ)"الکا یاگنک 
5."یہ لڑکی ہے دیوانی"اُدت نرائن، الکا یاگنک 
6."تجھے یاد نہ میری آئی"اُدت نرائن، الکا یاگنک 
7."رگھوپتی راگھو"شنکر مہادیون اور ہمسرا 
8."لڑکی بڑی انجانی ہے"کمار سانو ، الکا یاگنک