کیریبین
بحیرہ کیریبین اس سے ملحقہ جزائر اور ساحلوں کا علاقہ کیریبین (caribbean) کہلاتا ہے۔ یہ علاقہ شمالی امریکا کے جنوب مشرق، وسطی امریکہ کے مشرق اور جنوبی امریکا کے شمال اور مغرب میں واقع ہے۔
CIA map Central America & Caribbean.png | |
رقبہ | 269,681 کلومیٹر2 (104,124 مربع میل) |
---|---|
آبادی | 43,601,839[1] |
کثافت آبادی | 151.5/کلو میٹر2 (392/مربع میل) |
لقب آبادی | کیریبین، West Indian |
ممالک | 16 (ضد ابہام) |
زیر نگین علاقے | 12 (ضد ابہام) |
زبانیں | |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت−05:00 to متناسق عالمی وقت−04:00 |
جالبین بلند ترین اسمِ ساحہ | فہرست بلند ترین ڈومین نیم |
بڑے شہر |
کیریبین پرت کے اوپر واقع یہ علاقہ 7 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ غرب الہند بھی کہلاتا ہے جو 28 آزاد و محکوم علاقوں کا مجموعہ ہے۔
اس علاقے کا نام کیریبین 15 ویں صدی کے اواخر میں یورپیوں کی آمد کے موقع پر یہاں کے ایک گروہ کیرب سے موسوم ہے۔ جبکہ دوسرا نام یعنی غرب الہند کرسٹوفر کولمبس کے اس نظریے کے باعث وجود میں آیا کہ وہ اس علاقے کو مرتے دم تک ہندوستان ہی سمجھتا رہا۔ دوسری جانب علاقے کے لیے استعمال ہونے والی ہسپانوی اصطلاح انٹیلاس کا مطلب نو دریافت شدہ علاقے ہے۔
یہ علاقہ اپنے خوبصورت ساحلوں اور تفریحی مقامات کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں میں معروف ہے اس لیے سیاحت یہاں کی اہم ترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔ بر صغیر میں اس کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ کرکٹ کا کھیل ہے جس میں ویسٹ انڈیز دو مرتبہ عالمی اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ 2007ء میں کرکٹ کا عالمی کپ بھی کیریبین جزائر پر ہی کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے مسلسل تیسری مرتبہ فتح حاصل کی۔
- ↑ "World Population Prospects: The 2017 Revision"۔ ESA.UN.org (custom data acquired via website)۔ United Nations Department of Economic and Social Affairs, Population Division۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-10