گائیڈ (فلم)
گائیڈ بالی ووڈ کے سنہ 1965ء کی ایک رومانوی ڈراما فلم ہے جس میں دیوآنند اور وحیدہ رحمان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی ہدایت وجے آنند نے دی تھی جو اس فلم کے منظر نویس بھی تھے۔ یہ فلم آر کے نارائن کے ناول دی گائیڈ پر مبنی تھی۔ [1]
گائیڈ (فلم) | |
---|---|
![]() Film poster | |
ہدایت کار | وجے آنند |
پروڈیوسر | دیو آنند |
منظر نویس | وجے آنند |
ماخوذ از | The Guide از آرکے ناراین |
موسیقی | ایس ڈی برمن |
سنیماگرافی | Fali Mistry |
ایڈیٹر | وجے آنند بابو شیخ |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 183 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔[2] فلم کے مرکزی اداکاروں کی ایوارڈ یافتہ کردار نگاری اور ایس ڈی برمن کی بہترین موسیقی کی بدولت گائیڈ ایک یادگار فلم ثابت ہوئی۔ ٹائم میگزین نے اس فلم کو بہترین بالی ووڈ کلاسیکی فلموں کی فہرست میں چوتھا مقام عطا کیا ہے۔ [3]
اس فلم کا 120 منٹ والا امریکی ورژن پیرل ایس۔ بک نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت اور پیشکش ٹیڈ دانیالوسکی نے دی تھی۔ فلم کی ریلیز کے 42 سال بعد 2007ء کان فلم فیسٹیول میں اسے پیش کیا گیا۔[4]
پلاٹ ترميم
راجو (دیو آنند) کے جیل سے رہا ہونے والے منظر کے ساتھ فلم کی شروعات ہوتی ہے۔ راجو ایک فری لانس گائیڈ کے طور پر سیاحوں کو تاریخی عمارتوں کی سیر کراتے ہوئے اپنی گزر بسر کا سامان پیدا کرتا ہے۔
کاسٹ ترميم
- دیو آنند بطور راجو
- وحیدہ رحمان بطور روزی مارکو/مس نالنی
- لیلا چیٹنیس بطور راجو کی ماں
- کشور ساہو بطور مارکو
- گجانن جاگیردار بطور بھولا
- انور حسین بطور غفور
- راشد خان بطور جوزف
- رام اوتار بطور پنڈت
- نذیر کشمیری بطور دیہاتی
- پروین پال بطور بھولا کی بیوی
موسیقی ترميم
گائیڈ | ||||
---|---|---|---|---|
ساؤنڈ ٹریک آواز: سچن دیو برمن | ||||
ریکارڈ شدہ | 1964 | |||
صنف | فلم ساؤنڈ ٹریک | |||
طوالت | 38:01 | |||
لیبل | دی کرامون کمپنی آف انڈیا (پرائیوٹ) لمیٹڈ | |||
پروڈیوسر | سچن دیو برمن | |||
سچن دیو برمن تاریخچہ | ||||
|
فلم کی موسیقی ایس ڈی برمن نے ترتیب دی، شلندر نے گیت لکھے اور محمد رفیع، لتا منگیشکر، کشور کمار، ماناں دے اور ایس ڈی برمن نے گیت گائے۔ ساؤنڈ ٹریک کو پلاننٹ بالی ووڈ نے بالی ووڈ کے 100 بہترین ساؤنڈ ٹری میں شامل کیا ہے۔[5]
نغمہ | گلوکار | فلم بندی |
---|---|---|
"آج پھر جینے کی تمنا ہے" | لتا منگیشکر | دیو آنند اور وحیدہ رحمن |
"دن ڈھل جائے" | محمد رفیع | دیو آنند اور وحیدہ رحمن |
"گاتا رہے میرا دل" | کشور کمار اور لتا منگیشکر | دیو آنند اور وحیدہ رحمن |
"کیا سے کیا ہو گیا" | محمد رفیع | دیو آنند اور وحیدہ رحمن |
"پیا تو سے نیناں لاگے رے" | لتا منگیشکر | وحیدہ رحمن |
"سیاں بے ایمان" | لتا منگیشکر | دیو آنند اور وحیدہ رحمن |
"تیرے میرے سپنے" | محمد رفیع | دیو آنند اور وحیدہ رحمن |
"وہاں کون ہے ترا" | ایس ڈی برمن | دیو آنند |
"ہے رام ہمارے رام چندر" | منا ڈے اور کورس | دیو آنند |
"اللہ میگھ دے پانی دے" | ایس ڈی برمن | دیو آنند |
اعزازات ترميم
اس فلم کو بھارت کی طرف سے اکیڈمی ایوارڈز برائے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے 38ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، لیکن اس کی نامزدگی قبول نہیں ہو سکی۔[6] گائیڈ پہلی فلم تھی جس نے فلم فیئر اعزازات کے چاروں اہم اعزازات، بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ جیتے۔
تقریب | اعزاز | شعبہ | شخصیت | نتیجہ | مزید |
---|---|---|---|---|---|
38ویں اکیڈمی ایوارڈز | اکیڈمی ایوارڈز | بھارت کی طرف سے باضابطہ نامزد فلم برائے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم | دیو آنند | نامزد نہیں ہوئی | آٹھوین فلم تھی جو بھارت سے بھیجی گئی |
قومی فلم اعزاز | 13ویں قومی فلم اعزاز | اہلیتی سرٹیفکیٹ برائے بہترین فیچر فلم | فاتح | ||
فلم فیئر اعزازات | 14ویں فلم فیئر اعزازات | بہترین فلم | نیؤ کیتن (فلم اسٹوڈیو) نے وصول کیا | ||
بہترین ہدایت کار | وجے آنند | ||||
بہترین اداکار | دیو آنند | ||||
بہترین اداکارہ | وحیدہ رحمن | ||||
بہترین موسیقی ہدایا کار | ایس ڈی برمن | نامزد | |||
بہترین پس پردہ گلوکارہ | لتا منگیشکر | برائے "آج پھر جینے کی تمنا ہے" | |||
بہترین مکالمہ | وجے آنند | ||||
بہترین سنیماٹوگرافر | فالی مستری | کلر کیٹگری |
رد عمل ترميم
آر کے ناراین نے اپنے ناول پر مبنی فلم بنائے جانے کو ناپسند کیا۔ فلم کے انگریزی نسخے پرلائف رسالے نے تبصرہ کیا دا مس گائیڈٹ گائیڈ (گمراہ کرنے والا گائیڈ) [7]
حوالہ جات ترميم
- ↑ "Guide; a human odyssey". 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015.
- ↑ "BoxOfficeIndia Top Earners 1960–1969 (Figures in Indian rupees)". 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015.
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔
- ↑ Gitanjali Roy (1 مئی 2013). "8 things you didn't know about Guide". NDTV Movies. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 3 مئی 2013.
- ↑ "100 Greatest Bollywood Soundtracks Ever-Part 4". Planet Bollywood. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2011.
- ↑ Margaret Herrick Library, Academy of Motion Picture Arts and Sciences
- ↑ Guy، Randor (26 جولائی 2001). "A flood of fond memories". The Hindu. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2017.