گھریلو نسخے (انگریزی: Home remedy) کسی مرض کے علاج کا وہ طریقۂ کار ہے جس میں جڑی بوٹیوں، مسالے، سبزیوں یا آسانی سے دست یاب اشیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔

1885ء میں لیڈیز ہوم جرنل کے ایک شمارے کا عکس جس میں گھریلو نسخوں کی بات کی گئی تھی۔

ضروری نہیں ہے کہ گھریلو علاج و معالجے میں مرض سے چھٹکارے والے عناصر ہوتے ہی ہوں۔ زیادہ تر یہ روایتی روپ سے ایک پیڑھی سے دوسری پیڑھی کو منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ اس میں سے بہت سے علاجوں کی معنویت کو ظاہر اور محسوس بھی کیا جا چکا ہے۔

وسعت اور ہمہ پہلو نوعیت ترمیم

گھریلو نسخے جمع کرنے میں زیادہ مشکل اور دشواری کا امکان نہیں ہے۔ اکثر خواتین کے رسالوں اور اخبارات کے خواتینی ضمیموں میں یہ چھپتے رہتے ہیں۔ اس میں خواتین ہی نہیں، بلکہ مرد حضرات بھی دلچسپی لیتے ہیں۔ اس میں کاپی رائٹ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ یہ پیڑھی در پیڑھی منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ علاج و معالجے کے نسخوں اور ٹوٹکوں کے مختلف زمرے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ مثلًا باورچی خانہ، گھر کی آرائش، لباس، سنگھار وغیرہ، جیسا کہ ان کی نتیجہ خیزی کے حساب سے افادیت ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "گھریلو نسخے۔ (استفسار اور تجاویز)"۔ اردو ویب۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2019