بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو ادب کے عظیم پاکستانی مصنف ابن صفی صاحب کی جاسوسی دنیا ’’فریدی و حمید سیریز‘‘ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایک عظیم کردار کرنل احمد کمال فریدی (کرنل فریدی) کا ایک کوڈورڈ نام ہارڈ اسٹون ہے۔ یہ نام کرنل فریدی کے اسسٹنٹ اور دوست ’’کیپٹن ساجد حمید (کیپٹن حمید) نے رکھا تھا، اس کوڈورڈ نام ہارڈ اسٹون کو بھی ان اہم کرداروں کرنل فریدی و کیپٹن حمید و علی عمران (ایکسٹو) وغیرہ کے ساتھ ساتھ بہت مقبولیت ملی۔