ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا

ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا یا ہانگژو شیاوشان انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: HGH، آئی سی اے او: ZSHC) (انگریزی: Hangzhou Xiaoshan International Airport) (چینی: 杭州萧山国际机场) چین صوبے ژجیانگ کے دار الحکومت شہر ہانگژو کا بنیادی بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ [1] ہوائی اڈا ضلع شیاوشان میں دریائے چیانتانگ کے کنارے ہانگژو کے مشرق میں 27 کلومیٹر (17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ [2]

ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
Hangzhou Xiaoshan
International Airport

杭州萧山国际机场
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
عاملہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ
خدمتہانگژو، ژجیانگ
محل وقوعشیاوشان ضلع، ہانگژو
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے7 میٹر / 23 فٹ
متناسقات30°14′13.6″N 120°25′55.0″E / 30.237111°N 120.431944°E / 30.237111; 120.431944
ویب سائٹwww.hzairport.com
نقشہs
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
HGH is located in Zhejiang
HGH
HGH
ژجیانگ میں ہوائی اڈے کا مقام
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
07/25 3,600 11,811 کنکریٹ
06/24 3,400 11,155 کنکریٹ
اعداد و شمار (2017)
مسافر35,570,411
کارگو (ٹن)589,461.6
ہوائی جہاز نقل و حرکت271,066
ماخذ: [2]
ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 杭州萧山国际机场
روایتی چینی 杭州蕭山國際機場

ہوائی اڈے سے تمام چین کے لیے پروازیں چلتی ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں بنیادی طور پر مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا اس کے علاوہ افریقا، یورپ اور جنوبی ایشیا کے کچھ مقامات تک بھی پروازیں چلتی ہیں۔ ہوائی اڈا لوونگ ائیر اور شیامین ائیرلائنز کا مرکز جبکہ ائیر چائنہ، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، سیچوائن ائیرلائنز اور ہائنان ائیرلائنز کا فوکس شہر ہے۔

2017ء میں ہانگژو شیاوشان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 35،570،411 مسافروں نے سفر کیا جو اسے چین کا دسواں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتا ہے۔ [3] اس کے علاوہ کارگو کے لحاظ سے 589،461.6 ٹن کے ساتھ یہ چین کا چھٹا مصروف ترین اور 271,066 ہوائی جہاز نقل و حرکت کے لحاظ سے یہ چین کا نواں مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔

تاریخ ترمیم

ہوائی اڈے کو تین مراحل میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تعمیر کا پہلا مرحلہ جولائی 1997ء میں شروع ہوا اور 30 دسمبر 2000ء کو مکمل اور ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ قدیم ہانگژو جیانچیاو ہوائی اڈا جو سول اور فوجی دوہرا استعمال ہوتا تھا کا متبادل ہوائی اڈا ہے۔ مارچ 2004ء میں امیگریشن اور کسٹمر سہولیات کی فراہمی کے بعد یہ ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا بن گیا۔ [1] 3،600 میٹر طویل ایک دوسرا رن وے بھی زیر تعمیر ہے۔ 2012ء میں ٹرمینل کی توسیع بھی ہو رہی تھی۔

کے ایل ایم نے ہانگژو سے ایمسٹرڈیم تک پہلے پرواز 8 مئی 2010ء کو شروع کی۔ [4] 9 جولائی 2010ء کی شام ہوائی اڈا ایک گھنٹہ کے لیے بند کر دیا گیا جب "نامعلوم ہوائی چیز" کا پتہ چلا۔ [5][6][7] ایئر ٹریفک کنٹرول اسے ریڈار پر نہیں پا رہے تھے اور احتیاط طور پر پروازوں کی لینڈنگ کو بند کر دیا گیا۔ اس سے اٹھارہ پروازیں متاثر ہوئیں۔ چار گھنٹے بعد عام آپریشن دوبارہ شروع ہو گئے۔ اس واقعہ نے چینی ذرائع ابلاغ کی خاص توجہ پائی اور اس پر گرما گرم بحث ہوئی۔

تصاویر ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب [1] آرکائیو شدہ 29 اپریل 2010 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "Project Page: Hangzhou Xiaoshan International Airport"۔ Aedas.com۔ 11 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. http://www.caac.gov.cn/XWZX/MHYW/201803/t20180307_55653.html
  4. https://news.klm.com/hangzhou-nieuwe-klm-bestemming-china-en/
  5. "China Airport UFO – Mystery or Military?"۔ National Ledger۔ 10 July 2010۔ 13 جولا‎ئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2010 
  6. Yijun, Yang (9 July 2010)۔ "Flights diverted, delayed as UFO detected hovering"۔ China Daily۔ Beijing۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2010 
  7. ABC News۔ "UFO in China Closes Airport and Prompts Investigation - ABC News"۔ ABC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015