ہندوستان کے عروسی رسم و رواج

شادی نہ صرف محبت اور پیمان کا جشن ہوتا ہے بلکہ دولہا دلہن کے مذہبی عقائد اور ثقافتی رسوم کی عکاس بھی ہوتی ہے۔ اور ایسی ہی کچھ رسوم کا تذکرہ جن سے آپ شاید زیادہ واقفیت نہ رکھتے ہوں گے لیکن جاننا ضرور چاہتے ہوں گے اور یہ ہیں ہندوستان میں شادیوں کی رسمیں اور روایات۔

مہورت ترمیم

سب سے پہلے تو شادی کے لیے ایک نیک وقت کا انتخاب نجوم کے حساب سے کیا جاتا ہے جسے “ مہورت “ کہا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے دولہا اور دلہن کی تواریخ پیدائش کو لے کر ماہر نجوم ستاروں کی چال اور افلاک کا حال دیکھ کر ایسے وقت کا انتخاب کرتے ہیں جو شادی کی کامیابی اور خوشگوار زندگانی کے لیے نیک اور موزوں ترین ہو ،اس عمل کو عموما مہورت نکالنا کہا جاتا ہے۔ شادی کے موقع پر دولہا دلہن کا شجرہ تین پشتوں تک پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔ یہ صرف ان کے قبیلے اور آباد اجداد سے متعلق ہوتا ہے اس کا ذات یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہندو روایات کے مطابق کسی ایک ہی قبیلے میں شادی کرنا ممنوع ہے۔

سنگیت ترمیم

شادی کے مقررہ دن سے عموماً تین دن پہلے دولہا دلہن کے گھر والے اپنی اپنی جگہ اکٹھے ہوتے ہیں اور گانے گاتے ہیں ، رقص کرتے ہیں اور اُس آنے والے خوشیوں بھرے دن کے استقبال کی تیاریاں بھی کرتے ہیں اور خوب موج مستی بھی ہوتی ہے۔ اور خاندان برادری کے افراد اس موقع پر باقاعدہ پرفارمنس بھی دیتے ہیں۔ دلہن کی سہلیلیاں دولہا والوں کے استقبال اور اپنی سہیلی کی خوشی کے روایتی گیت گاتی ہیں۔

مہندی ترمیم

شادی سے دو دن پہلے عموما شام کے وقت دونوں خاندانوں کے افراد ایک دوسرے کے ہاں مہندی لگانے کے لیے جاتے ہیں۔ یعنی دلہن کے گھر والے دولہا کے گھر اور دولہا کے گھر والے دلہن کے گھر اس کے ہاتھوں پر مہندی لگانے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ایک چبوترے کو انتہائی خوبصورت سے سجایا جاتا ہے اور اس پر دلن کو پیلا جوڑا اور ہری چوڑیاں ، آنچل اوڑھا کر ، پھولوں کے گجرے وغیرہ پہنا کر بٹھایا جاتا ہے اور ہاتھ پر پان کا پتا رکھ دیا جاتا ہے۔ اب دولہے کے گھر کی خواتین باری باری دلہن کو مہندی لگاتی ہیں۔ اس دوران لڑکیا ڈھولک بجاتی اور گیت گاتی ہیں۔ دونوں خاندانوں میں گیتوں کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ رقص کیے جاتے ہیں اور خوب ہلا گلا ہوتا ہے۔ یہی عمل اگلی شام دولہے کے گھر پر دہرایا جاتا ہے۔مہندی کی رسم ہندو اور مسلمانوں میں مشترک ہے۔

منڈپ ترمیم

ہندو شادی کی تقریب منڈپ میں ہوتی ہے۔ یہ ایک چبوترا ہوتا ہے جس پر ایک سائبان لگا دیا جاتا ہے اور اس کو اندر باہر سے پھولوں ، روشنیوں اور جھنڈیوں وغیرہ سے اچھی طرح سجایا جاتا ہے۔ ہر شادی کے لیے منڈپ الگ سے بنایا جاتا ہے۔

اگنی ترمیم

منڈپ کے عین وسط میں آگ جل رہی ہوتی ہے۔ جس کے گرد سات پھیرے لیتے ہیں۔ ہندو دھرم میں شادی عہد ہوتی معاہدہ نہیں۔

حوالہ جات ترمیم

https://www.brides.com/story/hindu-wedding-ceremony/ampآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ brides.com (Error: unknown archive URL)