ہیرا اور پتھر (فلم)
پاکستانی اردو فلم
(ہیرا اور پتھر (پاکستانی فلم) سے رجوع مکرر)
ہیرا اور پتھر (انگریزی: Heera Aur Pathar) 1964ء میں جاری ہونے والی پاکستانی فلم ہے۔[1]
ہیرا اور پتھر | |
---|---|
فائل:Heera aur pathar.jpg | |
ہدایت کار | پرویز ملک |
پروڈیوسر | وحید مراد |
کہانی | اقبال حسین رضوی |
ستارے | وحید مراد، زیبا، ادیب، کمال ایرانی، نرالا، ابراہیم نفیس |
موسیقی | سہیل رانا |
پروڈکشن کمپنی | فلم آرٹس |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 3 گھنٹے |
ملک | |
زبان | اردو |
یہ فلم وحید مراد کے فلم ساز ادارے فلم آرٹس کے بینر تلے پہلی فلم ریلیز ہوئی۔ ہیرا اور پتھر کے ہدایت کار پرویز ملک، موسیقار سہیل رانا، کہانی نگار اقبال حسین رضوی اور نغمہ نگار مسرور انور اور موج لکھنوی تھے۔ جب کہ فلم کے اداکاروں میں وحید مراد، زیبا، ادیب،کمال ایرانی، ابراہیم نفیس، نرالا، آغا جان، غوری، خورشید کنول،کمو اور نمو شامل تھے۔[1]
ہیرا اور پتھر کا شمار پاکستان کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔ یہ کراچی میں تیار ہونے والی پہلی فلم تھی جس نے گولڈن جوبلی منانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔[1]
اعزازات
ترمیماس فلم میں وحید مراد نے بہترین اداکار کا اور ایم عقیل خان نے بہترین تدوین کار کا نگار ایوارڈ حاصل کیا تھا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ص 237، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء