یستکا بھاٹیا (پیدائش:1 نومبر 2000ء) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔[1][2][3] فروری 2021ء میں، بھاٹیہ نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنے ایک روزہ کرکٹ کے میچوں کے لیے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔[4][5][6] بھاٹیہ نے تب کہا تھا کہ قومی ٹیم میں اس کا انتخاب غیر یقینی تھا اور اس موقع پر اپنے کوچ اور کلب کا شکریہ ادا کیا۔[7] وہ دسمبر 2019ء میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران میں بھارت خواتین اے ٹیم کے لیے بھی کھیلی تھیں۔[8] اگست 2021ء میں، بھاٹیہ کو دوبارہ قومی ٹیم میں بلایا گی، [9] اور ان کا انتخاب آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کے لیے کیا گيا، [10] اس دوران میں وہ ایک میچ کے لیے بھارتی خواتین کی ٹیسٹ کرکٹٹیم میں شامل ہوئیں۔[11] انھوں ںے اپنا پہلا خواتین ایک روزہ بین الاقوامی میچ بتاریخ 21 ستمبر 2021ء کو، بھارت کی طرف سے آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔[12] انھوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بتاریخ 30 ستمبر 2021ء کو، بھارت کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔[13] انھوں نے اپنا پہلا خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچ بھی بتاریخ 7 اکتوبر 2021ء کو، آسٹریلیا کے خلفا کھیلا۔[14] جنوری 2022ء میں، ان کا نام نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کرکٹ عالمی کپ، 2022ء کے لیے منتخب ہوا۔[15]

یستکا بھاٹیا
ذاتی معلومات
مکمل نامیستکا ہریش بھاٹیا
پیدائش (2000-11-01) 1 نومبر 2000 (age 23)
وڈودرا، گجرات (بھارت)
بلے بازیبائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کی سلو گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 89)30 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 132)21 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ26 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ٹی20 (کیپ 68)7 اکتوبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی209 اکتوبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
ماخذ: کرک انفو، 9 اکتوبر 2021

کیریئر ترمیم

یستکا بھاٹیا نے 2021ء میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا شروع کی، اب تک انھون ںے صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا، ان کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ (کیپ نمبر 89) 30 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا سے کھیلا۔ جب کہ یستکا بھاٹیا نے اپنا پہلا ایک روزہ بین لااقوامی کرکٹ میچ کھیلا اب تک انھوں نے صرف 2 میچ کھیلے ہیں، ان کا پہلا میچ (کیپ نمبر 132) 21 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا کے خلاف اور آخری 26 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔جب کہ یستکا بھاٹیا نے اپنا پہلا ایک ٹی20 میچ کھیلا اب تک انھوں نے صرف 3 میچ کھیلے ہیں، ان کا پہلا میچ (کیپ نمبر 68) 7 اکتوبر 2021ء کو آسٹریلیا کے خلاف اور آخری 9 اکتوبر 2021ء کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ ٹیسٹ کی دو اننگز میں 22، ایک روزہ کرکٹ کے دو میچوں میں 102 اور ٹی 20 کے تین میچوں میں محض 23 رن بنا چکی ہیں۔ ایک روزہ میں، ان کی ایک ففٹی ہے، گیند بازی ابھی تک نہیں کی۔ [16]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Yastika Bhatia"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  2. "Young Batswoman from Baroda Is Breaking All Stereotypes"۔ Book of Achievers۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  3. "Female Cricket interviews Yastika Bhatia – Baroda's teen sensation knocking Team India doors"۔ Female Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  4. "Shikha Pandey, Taniya Bhatia left out of squads for home series against South Africa"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  5. "Swetha Verma, Yastika Bhatia earn maiden call-ups to India's ODI squad"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  6. "BCCI announces India women's ODI and T20I squads for South Africa series"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  7. "It feels surreal: Yastika Bhatia on getting selected to the Indian cricket team"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2021 
  8. "Baroda cricketer Yastika to play in India A team"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2021 
  9. "Meghna Singh, Renuka Singh Thakur earn maiden call-ups; uncapped Yastika Bhatia returns for آسٹریلیا tour"۔ Women's CricZone۔ 04 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 
  10. "India Women's squad for one-off Test, ODI and T20I series against آسٹریلیا announced"۔ Board of Control for Cricket in India۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 
  11. "India Women call up Meghna Singh, Yastika Bhatia, Renuka Singh for آسٹریلیا tour"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 
  12. "1st ODI, Mackay, Sep 21 2021, India Women tour of آسٹریلیا"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2021 
  13. "Only Test (D/N)، Carrara, Sep 30 – Oct 3 2021, India Women tour of آسٹریلیا"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2021 
  14. "1st T20I (N)، Carrara, Oct 7 2021, India Women tour of آسٹریلیا"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اکتوبر 2021 
  15. "Renuka Singh, Meghna Singh, Yastika Bhatia break into India's World Cup squad"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2022 
  16. "یستکا بھاٹیا"۔ ای ایس پی این۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2009