یوتھ ونگ
ذیلی، خود مختار یا آزادانہ طور پر منسلک محاذ/فرنٹ
یوتھ ونگ (انگریزی: Youth wing) ایک ذیلی، خود مختار یا آزادانہ طور پر منسلک محاذ/فرنٹ ہوتا ہے جو کسی بڑی تنظیم (عموماً کسی سیاسی جماعت لیکن بعض اوقات کسی اور قسم کی تنظیم) کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ اس کا قیام اس مقصد کے تحت کیا جاتا ہے کہ وہ نوجوان اراکین اور ممکنہ اراکین کی حمایت حاصل کرے، نیز ان موضوعات اور مسائل پر توجہ دے جو اس تنظیم کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول اور متعلقہ ہوں۔
یوتھ ونگ اکثر نوجوان اراکین اور حامیوں کے لیے ایک مباحثہ فورم بھی ہوتا ہے جہاں وہ پالیسی اور نظریے پر بحث کر سکتے ہیں۔