یوسیبیو
یوسیبیوفٹ بال کی دنیا میں لیجنڈ سمجہے جاتے تہے۔ اُن کا تعلق پرتگال سے تھا۔ ان کی پیدائش سنہ 1942 میں موزامبیق میں ہوئی۔ اس وقت یہ ملک پرتگال کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ انھوں نے سنہ 1966 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کیے تہے۔ یوسیبیؤ دا سلوا فریرا نے پرتگال کی جانب سے 64 میچ کھیلے جن میں انھوں نے 41 گول کیے۔ سنہ 1966 میں انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں انھوں نے کل نو گول کیے تہے جن میں سے چار گول شمالی کوریا کے خلاف میچ میں کیے تہے۔ انھوں نے 745 پروفیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 733گول کیے۔ وہ کھیل کی رفتار بڑھانے، تیزی کے ساتھ گول پر حملہ کرنے، چکمہ دینے، ڈربل کرنے کے ماہر تہے۔ انھیں ان کے بہترین کھیل کے لیے سنہ 1965 میں بہترین یورپی فٹ بال کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گيا تھا۔ بنفیکا فٹ بال کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے انھوں نے سنہ 1962 میں یورپی کپ جیتا تھا۔ انھوں نے فٹ بال کلب کے اپنے پندرہ سال کے کریئر میں 10 لیگ اور پانچ پرتگالی کپ میں جیت حاصل کی۔ وہ سنہ 1964 سے 1973 کے دوران میں پرتگال کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی رہے۔ عالمی کپ میں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پرتگال کو تیسری پوزیشن حاصل رہی تھی اور وہ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ سے ہار گئی تھی۔
ذاتی معلومات | |||
---|---|---|---|
مکمل نام | Eusébio da Silva Ferreira | ||
تاریخ پیدائش | 25 جنوری 1942 | ||
مقام پیدائش | Lourenço Marques، Portuguese East Africa | ||
تاریخ وفات | 5 جنوری 2014 | (عمر 71 سال)||
قد | 1.75 میٹر (5 فٹ 9 انچ) | ||
پوزیشن | فارورڈ (ایسوسی ایشن فٹ بال) | ||
سینئر کیریئر* | |||
سال | ٹیم | ظہور | (گول) |
1957–1960 | Sporting de Lourenço Marques | 42 | (77) |
1960–1975 | Benfica | 301 | (317) |
1975 | Boston Minutemen | 7 | (2) |
1975 | Monterrey | 10 | (1) |
1975–1976 | Toronto Metros-Croatia | 25 | (18) |
1976 | Beira-Mar | 12 | (3) |
1976–1977 | Las Vegas Quicksilvers | 17 | (2) |
1977–1978 | União de Tomar | 12 | (3) |
1978–1979 | New Jersey Americans | 4 | (5) |
Total | 430 | (428) | |
قومی ٹیم | |||
1961–1973 | پرتگال[1] | 64 | (41) |
* Senior club appearances and goals counted for the domestic league only |
وفات
ترمیمانھوں نے 71 سال کی عمر میں 5 جنوری 2014 کو وفات پائی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ José Luis Pierrend (29 اکتوبر 2005)۔ "Eusébio Ferreira da Silva – Goals in International Matches"۔ Rec.Sport.Soccer Statistics Foundation۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2009