یوکرین-نیٹو روابط
یوکرین اور نیٹو کے بیچ تعلقات کا آغاز 1994ء سے ہوا۔[1] یوکرین نے نیٹو کی رکنیت منصوبہ عمل (NATO Membership Action Plan) کے لیے 2008ء میں درخواست پیش کی۔[2][3] نیٹو رکنیت کے منصوبہ جات کو یوکرین کی جانب سے یوکرینی صدارتی انتخابات، 2010ء کے پیش نظر بالائے طاق رکھ دیا گیا تھا، جس میں ویکٹر یانوکوویچ نے ملک کو غیر جانب دار بنائے رکھنے کو ترجیح دی تھی اور وہ منتخب بھی ہوئے۔[4][5] ملک میں شورش کے پیش نظر یانوکوویچ فروری 2014ء میں یوکرین سے فرار ہو گئے۔[6] پہلی یاتسینیوک حکومت جو عبوری حیثیت سے بر سر اقتدار آئی تھی، ابتدا میں نیٹو میں شمولیت کی بجائے غیر جانبداری کی حامی تھی۔[7] تاہم روسی فوجی مداخلت اور پارلیمانی انتخابات کے بعد جو اکتوبر 2014ء کے بعد نئی حکومت نے نیٹو میں شمولیت کو اپنی اولیتوں میں شامل کیا ہے۔[8]
روس سے تصادم نیٹو سے قربت کا سبب
ترمیمروس نواز باغی یوکرین میں سرکاری فوج سے برسرِ پیکار ہیں۔ یوکرین کے مشرق میں واقع دونیتسک اور لوہانسک کے علاقوں میں انھوں نے آزادی کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل روس نے یوکرین کے علاقے کریمیا کو اپنے ملک ضم کر لیا تھا۔[9]
نیٹو کی جانب سے روس کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان
ترمیمنیٹو نے یوکرین میں روسی سیاسی مداخلت پر روس کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹو وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کے دوران سیکرٹری جنرل آندرے راسموسین کا کہنا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ شہری اور فوجی تعلقات معطل رہیں گے۔ تاہم سیاسی امور پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نیٹو رشین کونسل میں سفارتی سطح پر رابطے ختم نہیں کرے گا۔[10]
سابقہ وارسا بلاک کے ارکان کو نیٹو میں شامل کرنے کی پہل
ترمیمحالانکہ تاحال نیٹو میں یوکرین کو شامل نہیں کیا گیا ہے، کچھ دیگر کمیونسٹ ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں یوگوسلاویہ سے الگ ہو کر قائم ملک مونٹینیگرو شامل ہے۔ روس نے اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ مغرب کے اس اقدام سے یورپ میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ روس کا موقف یہ ہے کہ یورپ میں نیٹو کی توسیع سے یورپ کی سکیورٹی پر منفی اثرات پڑیں گے۔[11]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Signatures of Partnership for Peace Framework Document.
- ↑ "CNN | U.S. wins NATO backing for missile defense shield"۔ 12 جون 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2016
- ↑ Rice, Kouchner, comment NATO Ministerial's decision, UNIAN (03-12-2008)]
- ↑ Ukraine makes it official: Nation will abandon plans to join NATO, Kyiv Post (May 28, 2010)
- ↑ Yanukovych opens door to Russian navy keeping base in Ukraine GlobalSecurity.org Retrieved on March 09, 2010
- ↑ Ukraine has no alternative to Euro-Atlantic integration – Ukraine has no alternative to Euro-Atlantic integration – Poroshenko, Interfax-Ukraine (23 December 2014)
- ↑ Deschytsia states new government of Ukraine has no intention to join NATO, Interfax-Ukraine (29 March 2014)
- ↑ "New Ukraine Coalition Agreed, Sets NATO As Priority"۔ Radio Free Europe/Radio Liberty۔ 2014-11-22۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2014
- ↑ ’نیٹو روس کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے‘: بی بی سی خبر۔
- ↑ -مسئلہ-پر-نیٹو-کا-روس-سے -فوجی-تعلقات-ختم-کرنے-اعلان یوکرین کے مسئلہ پر نیٹو کا روس سے فوجی تعلقات ختم کرنے کا اعلان[مردہ ربط]
- ↑ وارسا میں نیٹو کا سربراہی اجلاس
==خارجی روابط ==* [Oct 24, 2016] Seeing More of the Big Picture in Ukraine ( Sep 14, 2016 | marknesop.wordpress.com )
- [Oct 25, 2016] Grand Strategy What is America's Most Pressing Foreign Policy Issue ( Oct 24, 2016 | The National Interest Blog )
- [Oct 22, 2016] Nationalists and Populists Poised to Dominate European Balloting ( Oct 21, 2016 | www.bloomberg.com )
- [Oct 21, 2016] A Desperate Obama Administration Resorts To Lying And Maybe More ( Oct 08, 2016 | ronpaulinstitute.org )
- [Oct 15, 2016] Whats Behind a Rise in Ethnic Nationalism? Maybe the Economy ( Oct 15, 2016 | economistsview.typepad.com )
- [Oct 15, 2016] What's Behind a Rise in Ethnic Nationalism? Maybe the Economy ( Oct 14, 2016 | www.nytimes.com )* [Oct 05, 2016] Time for Real Answers on War by Andrew Bacevich ( Oct 05, 2016 | www.theamericanconservative.com )* [Oct 05, 2016] How Trump and Clinton Gave Bad Answers on US Nuclear Policy....And Why You Should Be Worried ( Oct 05, 2016 | www.nakedcapitalism.com )
- [Oct 04, 2016] Americas War for the Greater Middle East A Military History Andrew J. Bacevich ( Oct 04, 2016 | www.amazon.com )* [Oct 04, 2016] How strange it is that somehow Americans are the decider of military intervention everywhere and how American exceptionalism is part of our imperial setup ( Oct 04, 2016 | crookedtimber.org )* [Sep 28, 2016] Managing the Economic Consequences of Nationalism - Mohamed El-Erian ( Sep 28, 2016 | www.project-syndicate.org )
- [Sep 26, 2016] Berlin Election Outcome Signals Merkels Tenuous Grip on Chancellorship ( Sep 24, 2016 | www.nakedcapitalism.com )