1 جنوری
1 جنوری عیسوی تقویم میں سال کا پہلا دن ہے ۔
30 دسمبر | 31 دسمبر | 1 جنوری | 2 جنوری | 3 جنوری |
1 جنوری حالیہ برسوں میں |
2024 (پير) |
2023 (اتوار) |
2022 (ہفتہ) |
2021 (جمعہ) |
2020 (بدھ) |
2019 (منگل) |
2018 (پير) |
2017 (اتوار) |
2016 (جمعہ) |
2015 (جمعرات) |
تاریخ
ترمیمقرون وسطیٰ میں بہت سے مسیحی ممالک سال کے آغاز کو کسی نہ کسی مذہبی تہوار سے مناتے یہ کاتھولک چرچ کی اثر رسوخ کی وجہ سے تھی جیسے 25 دسمبر (ولادت مسیح) یا ایسٹر کے طور پے۔ یا یورپ کے مشرقی ممالک اس طریقے سے علاحدہ رہے کیونکہ وہ آرتھوڈکس چرچ سے منسلک تھے، وہ اپنا سال 988 سے ہی 1ستمبر کو بدلتے رہے [حوالہ درکار]۔ انگلینڈ میں 1 جنوری کو بطور نئے سال کے تہوار کے منایا جاتا رہا لیکن 12 صدی سے 1752 تک انگلینڈ کا نیا سال 25 مارچ (یوم مریم)سے شروع ہوتا رہا۔ مثال کے طور پر پارلیمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق چارلس اول کو 30 جنوری 1648 کو سزائے موت دی گئی۔ تاریخ دانوں نے اس تاریخ کو 1 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے مطابق رکھنے کے لیے سن کو تبدیل کر کے 1649 کر دیا۔ . بہت سے مغربی ممالک نے عیسوی تقویم اپنانے سے پہلے ہی 1جنوری کو سال تبدیل کرنا شروع کر دیا۔ مثال کے طور پر سکاٹ لینڈ نے 166 میں سکاٹش نئے سال کو 1 جنوری کو تبدیل کرنا شروع کیا۔ انگلینڈ، آئرلینڈ اور برطانوی کالونیوں نے 1752 میں 1جنوری سے سال تبدیل کرنا شروع کیا۔ اسی سال ستمبر میں پورے برطانیہ اور برطانوی کالونیوں میں عیسوی تقویم متعارف کرایا گیا۔ یہ دونوں تبدیلیاں Calendar (New Style) Act 1750کے تحت کی گئیں۔ جنوری 1 کو درج ذیل ممالک نے بھی باضاطبہ طور پر نئے سال کا آغاز شروع کیا:
- 1362 Grand Duchy of Lithuania
- 1522 جمہوریہ وینس
- 1544 مقدس رومی سلطنت (جرمنی)
- 1556 پرتگال، سپین
- 1559 پروشیا, سوئیڈن
- 1564 فرانس
- 1576 Southern Netherlands
- 1579 Duchy of Lorraine
- 1583 Northern Netherlands
- 1600 سکاٹ لینڈ
- 1700 روس
- 1721 Tuscany
- 1752 برطانیہ (سکاٹ لینڈ کے علاوہ) اور اس کی کالونیاں
واقعات
ترمیم- 153 قبل مسیح – رومی قونصل نے اپنے دفتروں میں نئے سال کا آغاز کیا۔
- 45 قبل مسیح جولینی تقویم نے رومی عوامی کیلینڈر پر اثر ڈالتے ہوئے 1 جنوری کو سال کا پہلا دن قرار دیا۔
- 42 BC – رومی سینیٹ نے جولیس سیزر کو خدا کا درجہ دے دیا۔
- 69ء – میں جرمینا سپریئر کے رومن لیجین نے گالبا کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے بغاوت کر دی اور ویٹیلس کے بادشاہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
- 1960ء – اسوان بند کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
- 1992ء – متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے برطانیہ کے شہر لندن میں جلا وطنی اختیار کر لی۔
- 1998ء – رفیق تارڑ پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔
- 630ء – حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی جانب اپنے جانثاروں کے ساتھ فیصلہ کن معرکہ کے لیے روانہ ہوئے(جہاں انھوں نے بغیر کسی خون خرابے کے فتح حاصل کی) ۔[1]
- 2007ء – بلغاریہ اور رومانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت ۔[1]
- 1985ء – انٹرنیٹ کا ڈومین نام سسٹم تخلیق کی گیا۔[1]
- 1985ء – برطانیہ میں موبائل فون کی پہلی کال ووڈا فون سے ملائی گئی۔[1]
- 1983ء – ارپانیٹ باضابطہ طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول(انٹرنیٹ) میں تبدیل ہوئی۔[1]
- سوڈانی کا پرچم 1956ء – سوڈان میں مصر اور برطانیہ کے مشترکہ راج کا خاتمہ۔[1]
- 1948ء – تقسیم ہند کے بعد بھارت نے پاکستان کوواجب الاداپانچ سو پچاس ملین روپے دینے سے انکار کر دیا ۔[1]
- 1945ء – فرانس کی اقوام متحدہ میں شمولیت۔[1]
- 1906ء – برٹش انڈیا میں معیاری وقت کا نفاذ عمل میں آیا ۔[1]
- 1899ء – کیوبا سے اسپینی تسلط کا خاتمہ ہوا ۔[1]
- 2014ء – لٹویا نے سرکاری طور پر یورو کرنسی کو اپنایا اور اٹھارواں یوروزون ملک بن گیا۔
ولادت
ترمیم- 766ء - امام علی رضا، موسی کاظم کے فرزند اور اہلِ تشیع کے آٹھویں امام
- 1894ء – ست یندرا ناتھ بوس، بھارتی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان (و۔ 1974)
- 1901ء عبداکریم گدائی، سندھ کے معروف اور عوامی انقلابی شاعر ( و۔ 1978ء)
- 1904ء – سابق صدر پاکستان فضل الہی چوہدری گجرات میں پیدا ہوئے۔[1]
- 1927ء – خان محمد، پاکستان کی اولین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی
- 1927ء – ورمن ایل سمتھ، امریکی ماہر اقتصادیات اور تعلیم، نوبل میموریل انعام برائے معاشیات۔
- 1944ء – میر ظفر اللہ خان جمالی، سابق وزیر اعظم پاکستان۔
- 1944ء – عمر حسن احمد البشیر، صدر سوڈان۔
- 1951ء – اشفاق حسین زیدی، پاکستانی شاعر۔
- 1951ء – نانا پاٹیکر، بھارتی اداکار، گلوکار اور ڈائریکٹر۔
- 1952ء – حمد بن خلیفہ الثانی، قطری حکمران ساتویں امیر قطر۔
- 1975ء سونالی بیندرے، بھارتی اداکارہ۔
- 1978ء – ودیا بالن، بھارتی ماڈل اور اداکارہ۔
- 🇵🇰1970 - کرنل شیر خان ، فخر صوابی
وفات
ترمیم- - 1748ء جون برنولی، مشہور ریاضی دان
- 1995ء – یوجین پاول وگنر، ہنگیرین امریکی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان، نوبل انعام برائے طبیعیات (پ۔ 1902)
- 2015ء – ڈونا ڈگلس، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ (پ۔ 1933)
- 824ء - سیدہ نفیسہ، اہل بیت کی ایک نامور عالمہ تھیں۔
- 2006ء - حنیف رامے، دانشور، خطاط،مصور اور سیاست دان لاہور میں فوت ہوئے۔
تعطیلات و تہوار
ترمیم- مسیحی عید کا دن
- مسیح کے ختنہ کی عید
- مسیح کے ناموں کی عید
- مریم کی سنجیدگی کا تہوار
- عالمی یوم امن
- یوم قانون اٹلی
- سلواکیہ کی یوم آزادی
- تائیوان کے قیام کا دن
- یوم آزادی برونائی
- یوم آزادی ہیٹی
- یوم آزادی سوڈان
- یوم شجرکاری تنزانیہ
- یوم کامیابی انقلاب کیوبا
- عالمی یوم خاندان
- نئے گریگورین سال کا آغاز۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک جشن اور تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔