2018ء عرب لیگ سمٹ
2018 عرب لیگ سمٹ (جسے دھران سمٹ یا دمام سمٹ یا یروشلم سمٹ بھی کہا جاتا ہے) عرب لیگ کا 29 واں سربراہی اجلاس تھا جو اتوار، 15 اپریل 2018 کو سعودی عرب کے شہر دھران میں منعقد ہوا۔ ابتدائی طور پر توقع کی جارہی تھی کہ یہ اجلاس ریاض میں ہوگا۔ جمعرات، 12 اپریل 2018 کو ریاض میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کی۔ 22 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
عرب لیگ کا 29 واں سربراہی اجلاس The Arab League's 29th summit دھران سمٹ | |
---|---|
میزبان ملک | سعودی عرب |
تاریخ | 15 اپریل 2018[1][2] |
مقامات | شاہ عبدالعزیز سنٹر برائے عالمی ثقافت[1] |
شہر | ظہران، مشرقی صوبہ[1] |
اگلا | 2017 |
پچھلا | 2019 |
شمولیت
ترمیمعرب لیگ کے نمائندے
ترمیم- -اسماعیل عمر گولیہ جبوتی
- -صدر عبد الفتاح السیسی مصر
- -صدر فود معصوم عراق
- -صدر مشیل عون
- -محمد اولد عبد العزیز [3]
- -بادشاہ محمد ششم المغرب
- -محمود عباس
- -شاہ سلمان
- -محمد عبد اللہ محمد[3]
- -صدر عمر البشیر
- -بیجی کید ایسبسی [3]
- -عبد البح منصور حادی [3] یمن
دیگر شرکاء
ترمیم- افریقی یونین کمیشن-چیئرمین افریقی یونین کے کمیشن موسی فکی
- یورپی اتحاد کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی فیڈریکا موگیرینی
- اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش
مقام
ترمیماس سربراہی اجلاس کا اعلان شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر میں کیا گیا تھا جسے سعودی آرامکو نے تعمیر کیا تھا اور اس کا افتتاح 2016 میں ہوا تھا۔
حفاظتی اقدامات
ترمیمحفاظتی اقدام کے طور پر دمام-دھران-الخبر کے علاقے میں متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے اتوار کو بند رہیں گے۔
قطر کو دعوت
ترمیمسعودی عرب اور متعدد دیگر ممالک کی جانب سے قطر پر عائد کردہ پابندیوں کے باوجود، اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کو سرکاری دعوت نامہ بھیجا گیا۔ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ قطر نے دعوت قبول کرلی ہے اور وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ سعودی وزیر خارجہ الجبیر نے اعلان کیا کہ قطر کے سفارتی بحران پر اجلاس میں بحث نہیں کی جائے گی۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Saudi gears up for Arab Summit"۔ Gulf Digital News۔ 14 April 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2018
- ↑ "Palestine top priority at Arab summit – Al-Jubeir"۔ Saudi Gazette۔ SPA۔ 14 April 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2018
- ^ ا ب پ ت