LXDE آزاد مصدر اور مفت مکتبیہ ہے جو یونکس اور اس قبیل کے دوسرے تعملیاتی نظامات، جیسا کہ لینکس، پر چلتا ہے۔ نام کا مطلب ہے کہ "ہلکا پھلکا X11 مکتبیہ ماحول"۔ اس کے بنانے کا اہک مقصد یہ تھا کہ یہ چھوٹے شمارندوں پر آسانی سے سہولتیں فراہم کر سکے جیسا کہ لیپ ٹاپ اور حالیہ برسوں میں مقبول ہونے والے کم بجلی کی طاقت صرف کرنے والے مرکزی عملی اکائی پر مبنی کمپیوٹر۔ اردو کے حوالے سے اس کی کشش کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس کو مکمل طور پر اردویا جا چکا ہے اور ابنتو پر مشتمل اردو ڈسڑو دستیاب ہے۔[1] اردو ترجمہ میں کافی جگہ انگریزی کلمہ نویسی کا سہارا لیا گیا ہے جس کی وجہ موجودہ دور کے انگریزی زدہ اردو طبقہ کی شمارندگی کی اردو اصطلاحات سے نابلدی ہے۔

LXDE
LXDE Logo
LXDE Screenshot
LXDE کا منظر
تیار کردہLXDE جماعت
ابتدائی اشاعت2006
نمائشی اشاعت0.3.2.1 / اپریل 20، 2008؛ 16 سال قبل (2008-04-20)
ارتقائی حالتجاری و ساری
پروگرامنگ زبانC
پلیٹ فارمCross-platform (Linux, BSD)
دستیاب زبانیںمتعدد زبانیں (بشمول اردو)
صنفمکتبیہ
اجازت نامہGNU اجازہ, گنو اصغر عمومی العوام اجازہ
ویب سائٹlxde.org


مزید

ترمیم
  1. "محمد علی مکی کا مدونہ"۔ 31 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2009 

نگار خانہ

ترمیم