ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ سرخ پوش خواتین

سرخ پوش خواتین ایک ویکی منصوبہ ہے جس کا مقصد اردو ویکیپیڈیا پر معروف خواتین کے سرخ روابط کو نیلے روابط میں تبدیل کرنا ہے۔ بالفاظ دیگر ان معروف خواتین پر سوانحی مضامین لکھنا اور ان کے کارناموں پر مشتمل مواد اکٹھا کرنا اس منصوبہ کا مقصد ہے۔ یہ تلخ حقیقت ہے کہ ویکیپیڈیا کے رضاکاروں میں خواتین کا تناسب بہت کم ہے اور اسی بنا پر خواتین سے متعلق موضوعات خصوصاً تاریخ انسانی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی خواتین پر مضامین سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور جو معدودے چند ہیں ان کی کسمپرسی بھی نمایاں ہے۔ مزید برآں اردو ویکیپیڈیا پر خاتون صارفین کی قلت کے باعث ان موضوعات پر توجہ تقریباً صفر ہے۔ نیز مضامین میں جا بجا خواتین کے نام سرخ رنگ میں نظر آتے ہیں جو دوران مطالعہ میں قارئین کے لیے بھی سخت کوفت کا باعث بنتے ہیں۔ چنانچہ اس منصوبہ کے تحت ان موضوعات کو نمایاں کرنا اور ان پر مضامین تحریر کرنا مقصود ہے تاکہ ویکیپیڈیا کا یہ صنفی خلا کم ہو۔

اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے اس منصوبہ میں شرکت کے متمنی ہیں تو براہ کرم اوپر دائیں جانب موجود بٹن پر کلک کرکے اس منصوبہ میں باضابطہ شامل ہو جائیں۔ ساتھ ہی آپ اپنے صفحۂ صارف پر {{صارف ویکی منصوبہ سرخ پوش خواتین}} کا ٹیگ بھی چسپاں کر سکتے ہیں۔