بھاری پانی (Heavy Water) کو ڈیوٹیریم آکسائڈ بھی کہتے ہیں۔ اس پانی میں آکسیجن کے ساتھ ہائیڈروجن کی بجائے ڈیوٹیریم ہوتی ہے۔
اسے Girdler sulfide process سے بنایا جاتا ہے۔ یہ ان جوہری بجلی گھروں میں استعمال ہوتا ہے جن میں قدرتی یورینیم (یعنی غیر افزودہ یورینیم) استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل ایسے جوہری بجلی گھر بہت کم رہ گئے ہیں۔ اب دنیا کے زیادہ تر جوہری بجلی گھر افزودہ یورینیم استعمال کرتے ہیں جس میں بھاری پانی کی بجائے عام سادہ پانی بطور موڈریٹر استعمال کیا جاتا ہے۔
بھاری پانی تابکار نہیں ہوتا مگر پھر بھی زہریلا ہوتا ہے۔

Heavy water (at 100% D enrichment): D2O
All types of isotopically substituted water molecules have this structure.
نام
IUPAC name
Deuterium oxide
دیگر نام
Water d2
Heavy water
Dideuterium monoxide
شناخت
رقم CAS 7789-20-0
بوب کیم 24602  ویکی ڈیٹا پر (P662) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات

خواص
مالیکیولر فارمولا D2O
مولر کمیت 20.04 g/mol
ظہور transparent, colorless liquid
کثافت 1.1056 g/mL, liquid (20 °C)
1.0177 g/cm3, solid (at m.p)
نقطة الانصهار 3.82 °C, 38.88 °F (276.97 K)
نقطة الغليان سانچہ:Chembox BoilingPt1
اللزوجة 0.00125 Pa·s at 20 °C
عزم جزيئي ثنائي القطب 1.87 D
المخاطر
صحيفة بيانات سلامة المادة External MSDS
مخاطر Usage as water replacement for 3 days or more may cause death by inhibiting cell division
NFPA 704
1
0
0
مركبات متعلقة
محلّلs ذات علاقة acetone; methanol
مركبات ذات علاقة water vapor; برف

شناخت ترمیم

بھاری پانی سے بننے والی برف 3.82 سنٹی گریڈ پر پگھلتی ہے۔ اگر عام پانی کو اس سے بھی زیادہ ٹھنڈا کر کے اس میں بھاری پانی سے بنی ہوئی برف ڈالی جائے تو وہ تیرنے کی بجائے ڈوب جاتی ہے اور دیر تک نہیں پگھلتی۔

قیمت ترمیم

بھاری پانی نہایت قیمتی ہوتا ہے اور پورے جوہری بجلی گھر کی قیمت کا چوتھائی حصہ بھاری پانی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

طبیعی خصوصیات ترمیم

Property D2O (Heavy water) HDO (Semiheavy water) H2O (Light water)
Freezing point (°C) 3.82 0.0
Boiling point (°C) 101.4 100.7 100.0
Density at STP (g/mL) 1.1056 1.054 0.9982
Temp. of maximum density (°C) 11.6 4.0
لزوجت (at 20 °C, mPa·s) 1.2467 1.1248 1.0016
Surface tension (at 25 °C, μJ) 7.187 7.193 7.198
Heat of fusion (cal/mol) 1,515 1,436
Heat of vaporisation (cal/mol) 10,864 10,757 10,515
pH (at 25 °C) 7.43 (sometimes "pD") 7.266 (sometimes "pHD") 6.9996
انعطاف نما (at 20 °C, 0.5893 μm)[3] 1.32844 1.33335

نیوٹرون موڈریٹر ترمیم

جوہری بجلی گھروں میں یورینیئم کے ایٹموں کو توڑ کر بجلی بنائی جاتی ہے اور اس کے لیے ایک ایسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے جو تیز رفتار نیوٹرون کو سست رفتار (یعنی تھرمل) نیوٹرون میں تبدیل کر دے۔ ایسی اشیاء نیوٹرون موڈریٹر کہلاتی ہیں۔ سب سے پہلے اس مقصد کے لیے گریفائٹ کو استعمال کیا گیا۔ بعد میں بھاری پانی کا استعمال ہوا مگر اب عام سادہ پانی اس کام کے لیے استعمال ہوتا ہے تاکہ خرچہ کم ہو۔

نیوٹرون موڈریٹر کے لحاظ سے دنیا میں جوہری ری ایکٹروں کی تعداد
موڈریٹر ری ایکٹروں
کی تعداد
ڈیزائین تعداد بلحاظ ملک
کچھ نہیں
(fast neutron reactor)
1 BN-600 روس میں ایک
گریفائٹ 29 AGR, Magnox, RBMK برطانیہ میں 18، روس میں 11
بھاری پانی 29 CANDU کینیڈا میں 17، ساوتھ کوریا میں 4، رومانیہ میں 2، چین

میں 2، ہندوستان میں 2، پاکستان اور ارجنٹینا میں ایک ایک

عام پانی 359 PWR, BWR 27 ممالک میں ایسے 359 ری ایکٹر کام کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

  1. ^ ا ب پ PubChem CID: https://pubchem.ncbi.nlm.nih.gov/compound/24602 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 نومبر 2016 — عنوان : DEUTERIUM OXIDE — اجازت نامہ: آزاد مواد
  2. PubChem CID: https://pubchem.ncbi.nlm.nih.gov/compound/24602
  3. "RefractiveIndex.INFO"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2010