خاور چودھری

اردو زبان کے محقق، معلم، شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار، صحافی

ڈاکٹر خاور چودھری (پیدائش: 15 اپریل 1972ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور محقق، معلم، شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار اور صحافی ہیں۔

خاور چودھری

معلومات شخصیت
پیدائش 15 اپریل 1972ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حضرو ،  ضلع اٹک ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے ،  ماسٹر آف فلسفہ ،  پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ معلم ،  شاعر ،  محقق ،  افسانہ نگار ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں مئے خاور
چاند کی قاشیں
طلسمِ کہن
پاک و ہند میں اردو دوہا تاریخی، لسانی و فنی جائزہ
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

خاور چودھری 15 اپریل 1972ء کو حضرو، ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 2003ء میں میٹرک، 2007ء میں انٹرمیڈیٹ اور 2010ء میں بی اے پاس کیا۔ پھر 2012ء میں جامعہ پنجاب سے ایم اے (اردو) کی سند حاصل کی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ماس کمیونیوکیشن میں ایم ایسی سی کی سند حاصل کی۔ 2014ء میں ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ سے اردو دوہے کا ارتقائی سفر کے عنوان سے مقالہ لکھ کر اردو میں ایم فل کیا۔[1] 2021ء میں نادرن یونیورسٹی نوشہرہ سے اردو دوہے میں ہیئتی اور صنفی ے تجربات کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ صحافت میں ڈپلوما بھی حاصل کیا۔ 14 اگست 1998ء میں حضرو سے حضرو کے نام سے اخبار کا اجرا کیا۔ 14 اگست 2000ء کو ہفت روزہ اخبار تیسرا رخ جاری کیا۔ 2005ء میں تعلم کے نام سے اخبار جاری کیا۔ جنوری 2000ء میں ادبی جریدہ سحرتاب نکالا۔ان کے کالم پاکستان کے مختلف روزنامہ اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔ 2013ء میں گورنمنٹ کالج حضرو میں اعزازی طور پر اردو کے استاد مقرر ہوئے۔ اسی دوران پنجاب کالج آف ایجوکیشن سے بھی منسلک رہے۔ جون 2012ء میں نومبر 2014ء تک اسوہ کالج اسلام آباد میں تدرسی خدمات انجام دیں۔ اسوہ کالج کے مجلے اسوہ کے مدیر اعلیٰ بھی رہے۔ دسمبر 2014ء میں دانش سیکنڈری اسکول چشتیاں میں اردو کے معلم مقرر ہوئے۔ مارچ 2021ء میں دانش اسکول میانوالی ٹرانسفر ہو گئے۔ دسمبر 2021ء میں دانش اسکول اٹک میں تقرری ہو گئی۔ ان کی کتابوں میں خواب کرچیاں اور مسافر (کالموں کا مجموعہ، 2001ء)، ٹھنڈا سورج (ہائیکو، 2006ء) ،چیخوں میں دبی آواز (افسانوی مجموعہ، 2007ء)، چراغ بکف (کالموں کا مجموعہ، 2008ء)، مئے خاور (شعری مجموعہ، 2008ء)، اردو دوہے کا ارتقائی سفر (تحقیق، 2016ء)، چاند کی قاشیں (افسانوی مجموعہ)، طلسمِ کہن (افسانوی مجموعہ) اور پاک و ہند میں اردو دوہا تاریخی، لسانی و فنی جائزہ شائع ہو چکی ہیں۔ ستمبر 2008ء میں سید نصرت بخاری نے خاور چودھری کے نام لکھے گئے مشاہیر کے خطوط کو یکجا کیا جو کتابی صورت میں حدیثِ دیگراں کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔ [2]

ڈاکٹر خاور چودھری کے فن و شخصیات پر شائع شدہ کتب و تحقیقی مقالات ترمیم

  • خاور چودھری کی شعری جہتیں (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: فوزیہ اختر، نگران: ڈاکٹر سید اشفاق احمد بخاری، نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس (لاہور)، سیشن 2016ء - 2018ء
  • خاور چودھری کے افسانوں کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: مہ لقا، نگران: ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ناردرن یونیورسٹی، نوشہرہ خیبربختونخوا، سیشن 2019ء-2021ء
  • خاور چودھری حیات اور ادبی خدمات (مقالہ برائے ایم فل اردو)، مقالہ نگار: نازیہ کنول، نگران: ڈاکٹر عبد الکریم خالد، شعبہ اردو، لاہور لیڈز یونیورسٹی، لاہور، سیشن 2019ء - 2021ء

حوالہ جات ترمیم

  1. سید نصرت بخاری، شخصیاتِ اٹک، ذوق پبلی کیشن، اٹک، 2019ء، ص 96
  2. شخصیاتِ اٹک، ص 97