آئینہ نما ویب سائٹ
آئینہ نما ویب گاہ (انگریزی: Mirror website) کچھ دیگر ویب سائٹوں کی ہو بہ ہو نقل ہیں۔[1] ایسی ویب سائٹوں کا یو آر ایل اصل ویب گاہ سے مختلف ہوتا ہے، مگر ان میں جو مواد ہوتا ہے وہ ایک جیسا یا تقریبًا ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ ایک عام آئینہ نما ویب گاہ کا مقصد نیٹ ورک ٹریفک کو کم کرنا، رسائی کی رفتار بہتر بناتا ہے، اصل ویب گاہ کی موجودگی کو بہتر کر سکتا ہے یا پھر حقیقی دورانیے میں اصل سائٹ کے مواد کا بیک اپ کرتی ہے۔[2][3][4] تخریب کاری کے ارادے سے رو نما آئینہ نما ویب گاہ اس بات کی کوشش کرتی ہیں کہ صارف کی معلومات کو چرایا جائے، مالویئر تقسیم ہو یا اصل ویب گاہ کے مواد سے منافع کمایا جائے اور اس طرح سے منفی استعمال بہ روئے کار لایا جائے۔
ویب سازی کی آسانی سے دستیاب سہولت کا استعمال
ترمیمکئی سائٹ کے مالکین اس بات سے ناآشنا ہیں کہ کیسے ایک اچھی ویب گاہ کو شروع سے بنائیں۔ یا تو انھیں دیگر ویب سازی کی سہولت فراہم کنندوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے یا وہ موجود انٹرنیٹ کے آسان ترین ویب ساز آلات کو بہ روئے کار لاتے ہیں۔ یہ ویب ساز آلات سبھی پلیٹ فارموں پر موجود ہیں اور سریع الاستعمال ہیں۔ مگر ان کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ یہ ہو بہ ہو قسم کی سائٹوں کو تیار کرتے ہیں۔ اس حساب سے اگر سو صارفین انھی ویب ساز آلات کو بہ روئے کار لائیں تو ممکن ہے کہ 100 ایک جیسے صفحۂ اول، ہمارے بارے میں، ہم سے رابطہ کیجیے وغیرہ۔ اس طرح کے آئینہ نما صفحات انٹرنیٹ کے صارفین کو کوئی اضافی مفید معلومات نہیں فراہم کرتے۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Robert J. Glushko (2014-08-25)۔ The Discipline of Organizing: Core Concepts Edition (بزبان انگریزی)۔ "O'Reilly Media, Inc."۔ ISBN 9781491912812۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2017
- ↑ "What is Mirror Site? Webopedia Definition"۔ www.webopedia.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2017
- ↑ "What is Mirror Site? - Definition from Techopedia"۔ Techopedia.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2017
- ↑ Max Wisshak، Leif Tapanila (2008-06-02)۔ Current Developments in Bioerosion (بزبان انگریزی)۔ Springer Science & Business Media۔ ISBN 9783540775973۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2017
- ↑ MIRROR WEBSITES