
منتخب مضمون
یہودیت میں شادی کو مرد و عورت کے درمیان کا ایک ایسا بندھن تصور کیا جاتا ہے جس میں خدا بذات خود شامل ہے۔ گوکہ ان کے یہاں شادی کا واحد مقصد افزائش نسل نہیں ہے لیکن اس عمل کو افزائش نسل کے ربانی حکم کے پورا کرنے کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر جب مرد و عورت شادی کے رشتے میں منسلک ہوتے ہیں تو انہیں یک جان دو قالب سمجھا جاتا ہے۔ اگر کوئی یہودی مرد شادی نہ کرے تو تلمود کی نگاہ میں وہ ایک ”نامکمل“ مرد ہے۔
یہودیت کے ازدواجی نظام پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے یہاں عورت کا مقام نہایت پست ہے اور اس کی وجہ یہ نظریہ ہے کہ حوا نے آدم کو ممنوعہ پھل کھانے پر اکسایا اور اسی وجہ سے وہ جنت سے نکالے گئے۔ اور اسی بنا پر عورت کو مرد کی غلامی، حیض جیسی ناپاکی اور حمل کے درد کی سزا ملی۔ بائبل میں ہے:
- مَیں تیرے دردِ حمل کو بہت بڑھاؤں گا۔ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شَوہر کی طرف ہوگی اور وہ تُجھ پر حُکومت کرے گا۔
”تمدن عرب“ میں یہودی معاشرہ میں عورت کی حیثیت ان سخت الفاظ میں بیان کی گئی ہے:
- ”گھوڑا اچھا ہو یا برا اسے مہمیز کی ضرورت ہے اور عورت اچھی ہو یا بری اسے مار کی ضرورت ہے۔
یہودیت میں عورت کی شادی خاوند کی خدمت اور اولاد پیدا کرنے کے لیے ہے۔ اگر کسی کے یہاں کئی سال تک اولاد نہ ہو تو وہ بلا جھجک دوسری شادی کر سکتا ہے اور اس کام کے لیے اسے اپنی بیوی سے کچھ کہنے سننے کی ضرورت نہیں ہے۔ بائبل میں ہے:
- ”بِیوِیاں کرو تاکہ تُم سے بیٹے بیٹِیاں پَیدا ہوں اور اپنے بیٹوں کے لِیے بِیوِیاں لو اور اپنی بیٹِیاں شَوہروں کو دو تاکہ اُن سے بیٹے بیٹِیاں پَیدا ہوں اور تُم وہاں پَھلو پُھولو اور کم نہ ہو۔

حالیہ واقعات
- 14 فروری، بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے نزدیک ایک خود کش حملے میں 40 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
- 24 جنوری-2 فروری، شمالی امریکا میں انتہائی سرد طوفان اور درجہ حرارت انتہائی نیچے چلے جانے کی وجہ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
- 1 فروری، مرکزی وزیر خزانہ پیوش گویل نے بھارت کا عبوری مرکزی بجٹ پیش کیا۔
- 25 جنوری، بروماڈینہو، برازیل میں ڈیم ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور کم از کم کئی سو لاپتہ۔
- 22 جنوری، انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی میں سیلاب کے باعث 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
- 21 جنوری، وسطی صوبہ میدان وردک کے شہر میدان شہر میں فوجی تربیتی مرکز پر طالبان حملہ 126 فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔

آج کا دن
آج: اتوار، 17 فروری 2019 عیسوی بمطابق 11 جمادی الثانی 1440 ہجری (م ع و)
- واقعات
- 1370ء - جرمنی نے لیتھوینیا کو شکست دیدی
- 1801ء - تھامس جیفرسن امریکا کے دوسرے صدر بنے
- 1870ء - مسیسپی خانہ جنگی کے بعد دوبارہ امریکا کی نویں ریاست بن گیا
- 1971ء - صدر پاکستان یحیی خان نے 3 مارچ 1970ء کو منعقد ہونے والے آئین ساز اسمبلی کے جس اجلاس کا اعلان کیا تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے اسے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ یحیی خان نے یہ درخواست منظور کر لی جس پر عوامی لیگ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
- 1979ء - چین نے ویتنام پر حملہ کر دیا۔
- 1983ء - ہالینڈ میں آئین کا نفاذ
- 1996ء - عالمی چیمپئن گیری کسپاروف نے سپر کمپیوٹر ڈیپ بلیوکوشطرنج میں ہرا دیا
- 1997ء - میاں محمد نواز شریف دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
- 2008ء - کوسووہ کی پارلیمنٹ نے آزادی کا اعلان کر دیا۔ سربیا میں ہنگامے شروع۔
- 2000ء - مائیکروسافٹ نے ونڈوز دوہزار جاری کی
- ولادت
- 1201ء - خواجہ طوسی، فارسی ماہر فلکیات، بائیولوجسٹ اور مذہبی عالم
- 1888ء - اوٹو سٹرن، جرمن نژاد امریکی طبیعیات دان
- 1903ء - صادق ہدایت، ایرانی فرانسیسی مصنف اور مترجم
- 1951ء - راشد منہاس ، پاکستانی ہوا باز جنہیں بہادری سے لڑنے پر نشان حیدر سے نوازا گیا۔
- 1954ء - رینے روسو، امریکی اداکارہ
- 1955ء - مو یان، چینی مصنف
- 1961ء - آندرے کاراطایف ، روسی سائنسدان ۔
- 1971ء - ڈینس رچرڈز، امریکی ماڈل اور اداکارہ
- 1976ء - کیلی کارلسن، امریکی اداکارہ
- 1981ء - پیرس ہلٹن، امریکی ماڈل، میڈیا کی شخصیت، اداکارہ، گلوکارہ، مصنفہ اور کاروباری شخصیت
- 1984ء - ابراہام بنجامن ڈیویلیئرز، جنوب افریقی کرکٹر
- وفات
- 1600ء - گیوردانو برونو، اطالوی ریاضی دان، ماہر فلکیات اور فلسفی
- 1673ء - مولیر، فرانسیسی اداکار اور ڈراما نگار
- 1970ء - سیمویل یوسف اگنون، یوکرینی اسرائیلی ناول نگار

