آئیونا نیشنل پارک
آئیونا نیشنل پارک ( پرتگالی: Parque Nacional do Iona)، انگولا کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے۔ یہ ملک کے جنوب مغربی کونے میں صوبہ نمیب میں واقع ہے۔ یہ مغرب میں بحر اوقیانوس سے گھرا ہوا ہے، مشرق میں ایک اسکارپمنٹ جو اندرونی سطح مرتفع کا آغاز ہے، شمال میں دریائے کروکا اور جنوب میں دریائے کیونینے ہے ۔ یہ نامیبے شہر سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب میں اور 5,850 مربع میل (15,200 کلومیٹر2) پر محیط ہے۔ [1]
آئیونا نیشنل پارک | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
باوآب درخت (پانی کی ٹنکی)، آئیونا نیشنل پارک، انگولا | |
مقام | |
قریب ترین شہر | لیوبانگو |
رقبہ | 15,200 مربع کلومیٹر |
آئیونا کی ٹوپوگرافی جگہ بدلتے ٹیلوں، وسیع میدانوں، کھردری پہاڑیوں اور چٹانوں کے ساتھ ممتاز ہے۔ سالانہ اوسط بارش 30 ملی لٹر سے زیادہ نہیں ہے۔ دریائے کروکا کہیں کہیں ہے مگر اس سے بننے والی جھیلیں پارک کا مستقل حصہ ہیں۔ جبکہ دریائے کیونے مستقل ہے اور اس کے دھانے پر دلدلی علاقے ہیں۔ [2]
آئیونا کو سنہ 1937ء میں ایک محفوظ علاقے کے طور پر اعلان کیا گیا تھا اور سنہ 1964ء میں اسے نیشنل پارک کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ تاہم، جیسا کہ انگولا کے بیشتر پارکوں کے لیے سچ ہے کہانگولا کی خانہ جنگی نے اس علاقے کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ غیر قانونی شکار اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے ایک زمانے کے بھرپور پارک کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
حالیہ برسوں میں، متعدد سرکاری اور بین الاقوامی منصوبوں نے پارک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر کام کیا ہے، جو امید ہے کہ سیاحوں کو واپس لے کر آئینگے۔ سیاحت آس پاس کی رہنے والی آبادیوں کو ٹھوس اقتصادی فائدے فراہم کر سکتی ہے، جس سے انھیں پارک کی حفاظت پر تیار کر سکتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Poaching in Iona is a Crime"۔ Jornal de Angola, March 26, 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2015
- ↑ "Framework Report on Angola's Biodiversity" (PDF)۔ Republic of Angola, Ministry of Environment, 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2015